Skip to main content

Posts

Showing posts with the label ٹیکنالوجی

مصنوعی ذہانت ( تیسرا حصہ)

#Artificial_intelligence آرٹیفیشل انٹیلیجنس (تیسری قسط ) ____________________________ تحقیق و تحریر :- حسن خلیل چیمہ _______________________________________________ آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر یہ میری تیسری قسط جبکہ سابقہ دو اقساط میں ہم نے جانا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کیا ہوتا ہے ،کیسے کام کرتے ہیں ،ان کے فائدے اور نقصانات کیا ہیں جبکہ نیورالنک سے متعلق جاننے کے بعد ہم نے جانا کہ ان آرٹیفیشل انٹیلیجنس یا مشینی ذہانت کو جہاں جدید بنایا جا رہا ہے اسی کے ساتھ اس مشینی ذہانت کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ہم نے جانا کہ ٹرانس ہیومنزم کیا ہے اس سب کے باوجود پھر بھی میں اپنے مضمون کو محدود الفاظ میں نہیں سمیٹ سکا یہی وجہ ہے کہ لوگوں کے ذہن میں ایک سوال باقی رہا کہ کیا واقعی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس یا مشینی ذہانت اس قدر طاقتور ہو سکتی ہے کہ وہ انسانی ذہن کو مات دے سکے ؟ یہی وہ سوال تھا جس نے مجھے اس مضمون کا تیسرا حصہ لکھنے پر مجبور کیا تو چلئے جانتے ہیں کیا ایسا ممکن ہے ؟ کیا مشینی ذہانت انسانی ذہانت کو مات دے سکے گی ؟ آرٹیفیشل کی کتنی اقسام ہیں اور یہ کیسے سیکھتے ہیں ؟...

آرٹیفیشل انٹیلیجنس ( پہلا حصہ)

#Artificial_intelligence آرٹیفیشل انٹیلیجنس (پہلا حصہ ) ___________________________ تحقیق و تحریر :حسن خلیل چیمہ ________________________________________________ تعارف : ہم انسان ہمیشہ سے اپنے خیالات کو حقیقت میں بدلتے آئے ہیں یعنی کہ جس چیز کے بارے میں ہم نے سوچا بعد میں اسے حقیقت میں بدل دیا چاہے بات ہوا میں اڑتے جہازوں کی ہو وائرلیس انٹرنیٹ کی ہو یا پھر کمپیوٹرز کی ہو ایک وقت تھا کہ یہ چیزیں صرف ہماری فینٹسیز یعنی کہانیوں میں تھیں ۔اس وقت کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا کہ ہم ان فینٹسیز کو صرف کچھ ہی دہائیوں میں حقیقت میں بدلنے میں کامیاب ہوجائیں گے لیکن ایسا ہوا اور ایسا آج تک ہو رہا ہے ایسی ہی ایک ٹیکنالوجی ہے آرٹیفیشل انٹیلیجنس یعنی "مشینی ذہانت "۔جس کے بارے میں آج سے کچھ سالوں پہلے صرف سوچا جا سکتا تھا اور ہر گزرتے دن کے ساتھ یہ پہلے سے زیادہ بہتر بھی ہو رہا ہے ۔ ایسے میں سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا ہوگا جب مشینی ذہانت اپنے عروج پر ہوگی ؟ ہالی ووڈ فلموں میں دکھائے جانے والے جدید روبوٹس کی طرح کیا یہ انسانیت کے خاتمے کی وجہ بنیں گی؟ یا پھر انسانوں کی مدد کرے گے کائنات کے...

مصنوعی چاند اور سورج ؟

#Artificial_sun_and_Artificial_moon چین کا مصنوعی سورج اور مصنوعی چاند ۔۔۔!! _______________ تحقیق و تحریر :- حسن خلیل چیمہ (ابن آدم ) ________________________________________________ کچھ مہینوں سے ایک خبر موضوع بحث بنی ہوئی ہے کہ چین نے ایک مصنوعی سورج بنا لیا ہے جس کا درجہ حرارت ہمارے سورج سے بھی چھ گنا زیادہ ہے ۔اس کو دنیا کے تقریبا تمام خبر رساں اداروں نے اپنے نیوز پیپرز میں چھاپا ۔کیا واقعی چین نے ایک ایسا مصنوعی سورج تیار کرلیا ہے ؟ کیا یہ ہمارے موجودہ سورج کا متبادل ہوگا ؟ اور چین نے ایسا کیا کیسے ؟ ان سب سوالوں کے جواب اور ساتھ ہی ساتھ میں ہم چین کی طرف سے مصنوعی چاند کے لانچ کرنے کے اعلان سے متعلق بھی بحث کریں گے تو چلیں شروع کرتے ہیں آج کی اپنی اس دلچسپ تحریر کو۔۔😉 _______________________ مصنوعی سورج :-- سب سے پہلے تو میں آپ کو یہ بتانا چاہوں گا کہ اس تناظر میں نیوز پیپرز کا "مصنوعی سورج " کا لفظ استعمال کرنا غلط فہمی پھیلانے کے برابر ہے ۔ کیونکہ چین نے ایسا کچھ نہیں کیا جو ہمارے اصلی سورج کی جگہ لینے والا ہو تو آخر چین نے ایسا کیا کیا آئیے جانتے ہیں...

اپنے موبائل کا سافٹویئر گھر پر خود انسٹال کریں !

تحریر : حسن خلیل چیمہ کئی بار ہمارے موبائل کا سافٹویئر اڑ جاتا ہے یا خراب ہو جاتا ہے تو ایسا ہونے پر جب آپ فون کو آن کرتے ہیں تو فون آن نہیں ہوتا یا پھر آن ہو بھی جائے تو صرف سکرین پر کمپنی کا نام نظر آتا ہے ۔ اگر آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے تو آپ گھر بیٹھے اپنے موبائل کا سافٹویئر دوبارہ انسٹال کر سکتے ہیں یا سافٹویئر فلیش کر کے نیا سافٹویئر انسٹال کر سکتے ہیں ! تو آپ میں آپ کو ترتیب کے ساتھ وہ طریقہ بتاؤں گا جس سے آپ اپنے موبائل کا سوفٹویئر گھر بیٹھے خود سے تبدیل کر سکتے ہیں یا دوبارہ انسٹال کر سکتے ہیں ! اس تحریر میں میں جو آپ کو طریقہ بتاؤں گا وہ تمام اینڈروئیڈ فون میں کام کرئے گا !  یہ طریقہ آئی فون یا کسی اور اپریٹنگ سسٹم میں کام نہیں کرے گا . موبائل میں دوبارہ سافٹویئر انسٹال کرنے کے لئے آپ کو 3 چیزوں کی ضرورت پڑھے گی 1- آپ کے پاس وہ موبائل ہونا چاہیے جو خراب ہے 2- آپ کے پاس ایک ڈیٹا کیبل ہونی چاہیے 3- آپ کے پاس ایک کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ سسٹم ہونا چاہیے یہ تین چیزیں ضرور چاہیے ہوں گی آپ کو جس سے آپ اپنے موبائل میں سافٹویئر انسٹال کر پائیں گے جبکہ یہاں ایک اور ب...
وہ ہتھیار جو آواز پیدا کر کے انسان کی جان لینے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں ! | Infrasonic weapons | آواز ! آواز ایک ایسی چیز ہے جس سے ہم ایک دوسرے کو سن سکتے ہیں اور ایک دوسرے سے بات چیت کر سکتے ہیں لیکن اگر میں کہوں کہ اسی آواز کو کسی کی جان لینے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے تو شاید آپ خیران ہو جاؤ کیونکہ کچھ ایسا ہی نظارہ ہمیں 2016 میں کیوبا کے ایک شہر وہانہ میں  دیکھنے کو ملا تھا ۔ https://spectrum.ieee.org/semiconductors/devices/finally-a-likely-explanation-for-the-sonic-weapon-used-at-the-us-embassy-in-cuba جب وہانہ میں موجود امریکن ایمبیسی میں کام کر رہے 24 افراد کو دماغی عارضہ دیا گیا ۔ اب یہ ساؤنڈ آخر تھا کیا ؟ یہ واقعہ 2016 میں ہوا جب امریکن ایمبیسی میں کام کر رہے لوگ اپنے گھروں میں عجیب قسم کی آوازیں سننے لگے ۔ یہ آوازیں اتنی عجیب تھی کہ انھیں اپنے گھر کی کھڑکیاں دروازے بند رکھنا پڑتی تھیں ۔ لیکن یہ مسئلہ اس وقت سنگین ہوا جب اس آواز کی وجہ سے لوگوں نے خود کو بیمار ہوتا پایا ۔ واینٹی فیئر vanity Fair کی ایک رپورٹ کے مطابق تقریباً 24 لوگوں کے اندر اس آواز ک...

موبائل فون پروسیسرز

موبائل فون پروسیسرز ، ان کی اقسام اور کیوں ضروری ہے اچھی میموری اور ریم کی بجائے ایک اچھا پروسیسر  بہترین کارکردگی کے لئے آج کل جس طرح ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی ہو رہی ہے اسی طرح موبائل انڈیسٹری میں بھی جدت آتی جا رہی ہے۔ آئے دن محتلف موبائل کمپنیز نئے نئے موبائل فونز متعارف کروا رہی ہیں جو بہترین میموری ، ریم، کیمرہ اور پروسیسر کے حامل ہونے کی وجہ سے بہترین کارکردگی بھی دیکھاتے ہیں ۔ ہم میں سے اکثر لوگ موبائل فون خریدتے وقت میموری اور ریم پر توجہ دیتے ہیں جبکہ کسی بھی موبائل فون کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں میموری اور ریم سے زیادہ موبائل فون کے پروسیسر کا ہاتھ ہوتا ہے ۔ میں ایسا کیوں کہہ رہا ہوں اور کس بنیاد پر ؟ اور موجودہ دور میں موبائل فون کے اندر کون کون سے پروسیسر  استعمال کیا جا رہے ہیں ؟ چلے جاتے ہیں اپنی اس تحریر میں ۔۔۔۔۔۔!!! _______________________________________________ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ پروسیسر کتنا اہم کردار ادا کرتا ہے پھر وہ ہمارے موبائل فونز ہوں یا پھر کمپیوٹر سسٹم  ۔ تو بھائی اگر آپ کے فون کا  پروسیسر بیکار ہے تو مطلب آپ کا فون ب...

موبائل بیٹری سے متعلق معلومات

موبائل بیٹری سے متعلق Myths , کیبل ،چارجر ، بیٹری زیادہ کم چارج کرنے سے کیا  ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ _______________________________ تحریر: حسن خلیل چیمہ ________________________________________________ ہمارے ملک میں ٹیکنالوجی سے متعلق لوگوں کے لاعلم ہونے کی وجہ سے آئے دن کچھ ناکچھ سننے کو ملتا ہے جیسے بظاہر تو سن کر ہنسی آتی ہے لیکن دل سے افسوس ہوتا ہے کہ یار کیسے ہم سنی سنائی باتوں پر جلدی سے یقین کر لیتے اور ایسے آگے ایسے پھیلاتے ہیں کہ جیسے چیز ہم نے ایجاد کی یا بنائی ہوئی اور ہمیں اس کی خامیوں سے متعلق مکمل معلوم پڑ گیا ہو لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم ٹیکنالوجی کے میدان میں شاید 100 ،150 سال پیچھے ہیں  اور ہم کو ٹیکنالوجی سے متعلق یا تو باتیں جھوٹی یا فلمی لگتی ہیں یا پھر ہم ان پر عقیدے کی حد تک یقین رکھنے لگتے ہیں ۔ ایسا ہی کچھ موبائل فون میں استعمال ہونی والی بیٹری سے متعلق خرافات اور سازشی نظریات پائے جاتے ہیں جن کا شکار میں ذاتی طور پر خود بھی ہو چکا ہوں۔ دیکھئے بیٹریز تو ہر جگہ ہیں چاہے وہ آپ کا موبائل فون ہو ،لیب ٹاپ ہو یا پھر ٹی وی ریموٹ ۔ لیکن اس تحریر میں ہم بات کری...

ایک کمپیوٹر پروگرامر اور ہیکر میں کیا فرق ہوتا ہے ؟

#Hacker_vs_programmer ایک کمپیوٹر پروگرامر اور ہیکر میں کیا فرق ہوتا ہے ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب لوگ اتنے ایکسپرٹ نہیں ہوتے اور سب لوگ اس علم کو گہرائی میں سمجھ نہیں پاتے  اسی لئے میں اس تحریر کو زیادہ گہرائی میں نہیں لے جاو گا بلکہ سادہ اور عام الفاظ میں سمجھیں گے کہ کیا فرق ہوتا ہے ایک پروگرامر اور ہیکر میں اس کے ساتھ ساتھ اس تحریر میں ہم بات کریں گے کہ کمپیوٹر پروگرامر کون ہوتے ہیں ؟ ڈویلپر کون ہوتے ہیں ؟ کمپیوٹر سائنٹسٹس کون ہوتے ہیں ؟ اور کون ہوتے ہیں کمپیوٹر ہیکرز ؟ تو چلیئے شروع کرتے ہیں ______________________________ اس سے پہلے بات کی جائے پروگرامر کی تو پہلے آپ کو سمجھنا ہو گا کہ اس کی شروعات کہا سے ہوتی ہے اور کیسے ایک پروگرامر کمپیوٹر پروگرام بناتا ہے اور کیسے ہیکر اس میں خامی تلاش کر کے اسے توڑتا ہے جو کہ خود بھی بنیادی طور پر ایک پروگرامر ہی ہوتا ہے تو چلئیے ان کے درمیان فرق کو سمجھتے ہیں  کمپیوٹر سائنٹسٹس:- سب سے پہلے بات کرتے ہیں کمپیوٹر سائنٹسٹس کی تو کمپیوٹر سائنس ایک ایسا فرد ہوتا ہے جو کمپیوٹر لینگویجز کے بارے میں طرح طرح کے تجربات کرتا ہے اس ک...

فائیو جی 5G

#5G (Fifth Generation Network) #فائیو_جی   جس کے فائدے کم اور نقصانات زیادہ بتائے جاتے ہیں یا پھر یہ محض ایک سازشی پراپیگنڈہ ہے ۔۔۔!! کیا ہوگا فائیو جی کا مستقبل ۔۔۔۔؟ _______________________________ تحریر پیشکش: - حسن خلیل چیمہ ________________________________________________ انٹرنیٹ آج ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے بات چاہے ریسرچ کی ہو ،سپیس  ایکسپلوریشن کی ہو یا پھر ٹیکنیکل ایڈوانسمنٹس کی ،بینکنگ سسٹم کی ہو یا پھر ذرایع مواصلات کی ۔انٹرنیٹ زندگی کے ہر میدان میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ جیسے جیسے انٹرنیٹ نے زندگی کے ہر میدان میں اپنی جگہ بنائی ہے اسی طرح اس کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے اور جیسے جیسے اس کا استعمال بڑھ رہا ہے ویسے ویسے ڈیٹا ٹرانسفر اور سپیڈ کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اس لیے ضروری ہوچکا ہے کہ بہترین کارکردگی کے لیے انٹرنیٹ کی سپیڈ کو بڑھا دیا جائے تاکہ اس سے منسلک بڑھتے ہوئے آلات اور صارفین  اس سے ہمیشہ فائدہ اٹھاتے رہیں ۔ اس ضمن میں 5 جی ٹیکنالوجی کا تصور پیش کیا گیا ہے جس کی مدد سے نا صرف بڑھتی ہوئی انٹرنیٹ  ٹریفک کو اعتدال...

کوانٹم کمپیوٹرز Quantum computer

#Quantum_Computer #کوانٹم_کمپیوٹرز ______________________ تخقیق و تحریر :- حسن خلیل چیمہ  تعارف :- کمپیوٹرز آج ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکے ہیں ۔بات چاہے ریسرچ کی ہو ، سپیس ایکسپلوریشن کی ہو یا پھر ٹیکنیکل ایڈوانس منٹس کی ۔بنا کمپیوٹر کہ کچھ بھی ممکن نہیں ہے ۔ پچھلی کچھ دہائیوں سے ہم نے نا صرف  کمپیوٹر کے سائز کو کافی چھوٹا کر دیا ہے بلکہ اس کی کمپیوٹیشن پاور کو بھی کافی بڑھا دیا ہے ایک مثال کے طور پر اگر بات کریں ایک سمارٹ فون کے کمپیوٹیشن پاور کی تو یہ بہتر ہوتے ہیں آج سے پچاس سال پہلے کے ان  ملٹری کمپیوٹر سے جو سائز میں ایک کمرے کے برابر ہوتے تھے اس سب کے باوجود ہمارے آج کل کے کمپیوٹرز کئی معنوں  میں پرفیکٹ نہیں ہیں  اگر ان کے سب سے کامن لمیٹیشن کی بات کرو تو وہ ہوگی ان کی سپیڈ کیوں کہ کمپلیکس میتھمیٹکل ایکویشنز کو حل کرنے میں یہ بہت زیادہ وقت لگا دیتے ہیں اس کے علاوہ سٹوریج اسپیس ایشو اور انرجی کنزمپشن کا مسئلہ شامل ہے اس لیے اب ہمیں ایسے کمپیوٹرز کی ضرورت ہے جو ہر فیلڈ میں آج کل کے کمپیوٹرز کے مقابلے میں کئی  گنا بہتر ہو ۔ گوگل ،اِنٹل ...

نیورالنک Neuralink

#NEURALINK نیورالنک A journey from human to Terminator _________________________________ ایک دور تھا جب ہم فلموں ڈراموں میں جادوئی کردار دیکھا کرتے تھے ۔جن کی طاقتیں انسان کی سوچ سے پرے اور بے انتہا ہوا کرتی تھیں جن کے بارے میں صرف انسان سوچ سکتا تھا ۔ لیکن آج ہم ایک سائنسی دنیا میں جی رہے ہیں جہاں تجربات اور مشاہدات پر یقین رکھا جاتا ہے اور سائنس کی بات کو حتمی مانا جاتا ہے اسی لیے  آج ساری دنیا سائنس کی اندھی مقلد بنی پڑی ہے یہی وجہ ہے کہ ان طاقتور اور عجیب و غریب کرداروں نے بھی سائنسی روپ دھاڑ  لیے ہیں اور ہالی وڈ کی بہت سی فلموں میں آپ کو ایسے انسان نظر آئیں گے جن کے پاس غیر معمولی طاقتیں ہوتی ہیں اور دنیا انہیں سپرہیروز کا نام دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر یہ لوگ ہیں کون ؟ اور حقیقت سے ان کا کیا تعلق ہے ؟ اور کیا حقیقت میں ایسے انسان ممکن ہیں ؟ اگر آپ بھی ایسا سوچ رہے ہیں تو برحال یہ ایک سائنس فکشن ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں لیکن اس پر کام ضرور  ہو رہا ہے آپ لوگوں نے کبھی نہ کبھی انٹرنیٹ پر ٹرانس ہیومنزم کے بارے میں ...