Skip to main content

موبائل فون پروسیسرز

موبائل فون پروسیسرز ، ان کی اقسام اور کیوں ضروری ہے اچھی میموری اور ریم کی بجائے ایک اچھا پروسیسر  بہترین کارکردگی کے لئے

آج کل جس طرح ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی ہو رہی ہے اسی طرح موبائل انڈیسٹری میں بھی جدت آتی جا رہی ہے۔ آئے دن محتلف موبائل کمپنیز نئے نئے موبائل فونز متعارف کروا رہی ہیں جو بہترین میموری ، ریم، کیمرہ اور پروسیسر کے حامل ہونے کی وجہ سے بہترین کارکردگی بھی دیکھاتے ہیں ۔
ہم میں سے اکثر لوگ موبائل فون خریدتے وقت میموری اور ریم پر توجہ دیتے ہیں جبکہ کسی بھی موبائل فون کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں میموری اور ریم سے زیادہ موبائل فون کے پروسیسر کا ہاتھ ہوتا ہے ۔
میں ایسا کیوں کہہ رہا ہوں اور کس بنیاد پر ؟
اور موجودہ دور میں موبائل فون کے اندر کون کون سے پروسیسر  استعمال کیا جا رہے ہیں ؟
چلے جاتے ہیں اپنی اس تحریر میں ۔۔۔۔۔۔!!!
_______________________________________________

جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ پروسیسر کتنا اہم کردار ادا کرتا ہے پھر وہ ہمارے موبائل فونز ہوں یا پھر کمپیوٹر سسٹم  ۔
تو بھائی اگر آپ کے فون کا  پروسیسر بیکار ہے تو مطلب آپ کا فون بھی بیکار ہے ۔
اب جب سمارٹ فون میں پروسیسر کی بات کی جاتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ  سم سنگ کے فون میں سنیپ ڈریگن 845 ہیں جو کہ Nm 10 ٹیکنالوجی پر بیسڈ ہے
ایپل کے فون میں A12 بائنر چپ ہے جو کہ 7Nm  پر مشتمل پروسیسر ہے
تو آخر یہ نینو میٹر ٹیکنالوجی ہے کیا ؟
کیا ہے یہ 10nm , 7nm,14nm,12nm ؟؟
اور کسی بھی پروسیسر میں یہ نینو میٹر ٹیکنالوجی کیا کردار ادا کرتی ہے اور کتنا ضروری ہے یہ ؟
یہاں آپ کو نینومیٹر ٹیکنالوجی کیا ہوتا ہے یہ سمجھنے سے پہلے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ آخر موبائل میں پروسیسر کیا ہوتا ہے پروسیسر  کا کام کیا ہوتا ہے کن چیزوں کی بنیاد پر پروسیسر بہتر کارکردگی دکھاتا ہے   !
چلیے پہلے عام زبان میں سمجھتے ہیں کہ پروسیسر آخر ہوتا کیا ہے جیسا کہ نام سے ہی ظاہر ہے کہ پروسیسر یعنی کسی بھی چیز کو پروسیس کرنے والا یعنی ترتیب دینے والا ۔
آپ اپنے موبائل میں جو بھی کام کرتے ہیں  یعنی کوئی تصویر کھینچتے ہیں ،گیم کھیلتے ہیں ،  کوئی اپلیکیشن کیسے بند ہوتی ہے کتنا وقت میں بند ہوتی ہو اور کتنے وقت میں  کھلتی ہے، ملٹی ٹاسکنگ وغیرہ  اور اس کے علاوہ ایک موبائل میں جتنا بھی کام ہوتا ہے وہ ایک پروسیسر کے مرہون منت ہے ۔
اس کو ایک سادہ مثال سے سمجھ لیتے ہیں کہ ایک کار جس کا انجن ایک اچھی کمپنی کا ہے  اور اچھے سے ڈیزائن کیا ہو  ہے تو ایسی کار بیچ بیچ میں روکیں گی نہیں ، آرام سے چلے گی اور ایسے انجن کی کارکردگی دیرپا ہوگی ۔
جبکہ دوسری طرف ایک ایسی کار جس کا انجن ایک لوکل کمپنی کا بنا ہوا ہوں ۔نا صرف تنگ کرے گی بلکہ بہت جلدی اپنی مدت پوری کر کے ختم ہو جائے گی صرف ناقص انجن کی وجہ ہے ۔تو یہاں پر دیکھا جائے تو گاڑی کا چلنا نہ چلنا اس کا انحصار گاڑی کے انجن پر ہے ۔اسی طرح یہاں پر جو گاڑی ہے وہ ہے موبائل فون اور جو اس کا انجن ہے وہ اس کا پروسیسر ہے ۔اگر موبائل فون کا پر سر اچھا بننا ہوگا اچھی کمپنی کا ہوگا اس میں ایک بہتر ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہوگا تو آپ کا موبائل اچھے سے کام کرے گا اور ہینگ  نہیں ہوگا ایپلیکیشن جلدی جلدی سے کھلیں اور بند ہوں گیں ۔
اب امید کرتا ہوں کہ یہاں تک  آپ کون سمجھ آ گیا ہوگا کہ موبائل پروسیسر کیا ہوتا ہے اور کیا کام کرتا ہے

اقسام: -
اب بات کرتے ہیں موبائل فون کے پروسیسر کی اقسام کی۔
جب بھی موبائل فون کے پروسیسر کی بات کی جاتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ یہ
OctA core
QUAD core
DUAL core
dekA core
پروسیسر ہے ۔
تو یہاں سوال یہ ہے کہ یہ کور کیا ہوتا ہے ؟
اگر سادہ الفاظ میں کہیں تو کور ایک طرح کا پروسیسر کا بٹا ہوا یونٹ ہوتا ہے جو کہ بلکل پروسیسر کی طرح ہی کام کرتا ہے
تو یہاں پر اگر آپ کا پروسیسر "Dual core" ہے تو اس کا مطلب ہے پروسیسر کو دو حصوں میں بانٹا گیا ہے ۔
اگر پروسیسر " Quad core " ہے تو مطلب چار حصوں پر مشتمل ہے
اور اگر "octa core" ہے تو مطلب 8 حصوں پر مشتمل ہے

اب اس کور کا پروسیسر میں کیا کام ہے ؟
ایسے ایک مثال سے سمجھتے ہیں فرض کریں میں نے آپ کو ایک کام دیا ہے اور اس کام کو آپ اکیلے کر رہے ہیں اور اس کام کو کرنے میں آپ کو آٹھ گھنٹے لگ رہے ہیں ۔وہیں پر اگر آپ اپنے دوست کو بلا لیتے ہو تو ایسے میں دو لوگ ہو جائیں گے اور اگر دو لوگ ایک کام کو ایک ساتھ کریں گے تو اس کا مطلب ہے کہ آدھا وقت لگے گا یعنی  چار گھنٹے ۔
اور اسی طرح اگر آپ اپنے دوست کے ساتھ چھ اور لوگوں کو بلا لیتے ہو تو کسی کام کو کرنے میں اب صرف ایک گھنٹہ ہی لگے گا ۔یعنی ملٹی ٹاسکنگ کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے آٹھ لوگوں نے ایک کام کو ایک گھنٹے میں ہی ختم کر لیا جو کہ آٹھ گھنٹوں کا تھا ۔
اسی طرح پروسیسر میں جو کور ہوتے ہیں ان کا بھی یہی مقصد ہوتا ہے کہ کام کو الگ الگ بانٹ لیا جاتا ہے تاکہ جو کام ہے جلدی سے ہو جائیں اور پروسیسر پہ زیادہ لوڈ نہ پڑے ۔
میرے خیال میں یہاں آپ کو سمجھ آگیا ہوگا کہ یہ کور کیا ہوتا ہے ۔!
ہم بات کرتے ہیں نینو میٹر  ٹیکنالوجی کی ۔۔۔!!
تو اب یہاں جب بھی پروفیسر کی بات کی جاتی ہے تو کہا جاتا ہے کہ فلاں پروسیسر جیسا کہ
سنیپ ڈرائگن 845 (10 nm)
سنیپ ڈرائگن 660 (14 نینو میٹر )
ایپل A 12  ۔  (7 نینو میٹر ) ۔ ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے
جب بھی کوئی پروسیسر بنایا جاتا ہے تو سب سے پہلے اس کا ڈھانچہ تیار کیا جاتا ہے تو یہاں پر پروسیس میں کئی سارے ہزاروں ،لاکھوں ، کروڑوں  ٹرانزیسٹر لگائے جاتے ہیں ۔ٹرانزیسٹر کے گیٹ کا کی جو لمبائی ہوتی ہے یا پھر یہ کہہ لیں کہ ٹرانزیسٹر کا جو سائز ہوتا ہے وہ بنیادی طور پر نینو میٹر میں ہوتا ہے تو یہاں پر جو ٹرانزیسٹر کی لمبائی ہو گی اگر 14 nm  ہو گی تو کہا جائے گا یہ پروسیسر 14 نینو میٹر ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے اسی طرح باقی سب ۔
تو اب اس سے کیا فرق پڑتا ہے تو یہ سمجھ لیں کہ جتنا کم نینو میٹر کا سائز ہو گا اتنا ہی پروسیسر طاقتور ہو گا اتنی ہی کم بیٹری یا پاور خرچ کرتا ہے ۔
تو یہاں پر یہ دیوار جتنی بریک ہوتی جائے گی پروسیسر اتنا ہی طاقتور ہوتا جائے گا ۔اور اتنی ہی کم بیٹری خرچ ہو گی۔
آخر میں یہ کہنا چاہوں گا کہ جب بھی موبائل فون خریدیں اس کی میموری اور ریم کی بجائے اس کے پروسیسر اور بیٹری کو نظر میں ضرور رکھئے ۔
شکریہ ۔


Comments

Popular posts from this blog

|Endocrine and Exocrine glands

|Endocrine and Exocrine glands|  وَفِي أَنفُسِكُمْ ۚ أَفَلَا تُبْصِرُونَ تحریر : حسن جیلانی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اینڈوکراین گلینڈ endocrine glands کو ductless glands بھی کہا جاتا ہے ۔ اینڈو کا مطلب ہے اندر اور کراین کا مطلب ہے اخراج تو اس حساب سے یہ گلینڈز اندر یعنی خون کے اندر اپنے مواد کو خارج کر دیتی ہے ۔ یہ گلینڈز اپنے ٹارگٹ سے عام طور پر دور واقع ہوتے ہے مثال کے طور پر pineal gland , pituitary gland hypothalamus وغیرہ ۔  اینڈوکراین گلینڈ endocrine gland اپنے مواد کو یعنی پیدا ہونے والی ہارمونز کو ڈائریکٹلی خون یا lymph nodes میں خارج کر دیتی ہے مثال کے طور پہ ایڈرینل  adrenal gland جو ایک اینڈوکراین گلینڈ ہے جو ایڈرینل میڈولا adrenal medulla میں پیدا کردہ   adenaline ہارمون  کا اخرج کرتی ہے یہ گلینڈ اپنے ہارمون کو ڈایرکٹلی خون blood میں شامل کر دیتا ہے ۔ ایگزوکراین گلینڈز exocrine glands کو duct gland بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس قسم کے گلینڈز کے ساتھ ڈکٹس ducts موجود ہوتی ہے اور خون کے بجایے اپنا مواد ڈکٹس کو مہیا کرتی ہے ۔ ایگزو کا

چمگادڑ کے 53 ملین سال پرانے فاسلز

|Sudden Appearance of Bat Fossils 53 Myr ago| چمگادڑ (Chiroptera) ایک اڑنے والا ممالیہ جاندار ہے۔ جو دنیا کے تقریباً ہر کونے میں پائی جاتی ہے۔ ان کو عام طور پہ دو گروپس میں بانٹا جاتا ہے ایک Megabats اور دوسرا Microbats یعنی چھوٹی چمگادڑیں اور بڑی چمگادڑیں۔ بڑی چمگادڑوں کے پروں کا پھیلاؤ چھ فٹ تک ہو سکتا ہے اور یہ عام طور پہ درختوں کے پھل اور پتے وغیرہ کھاتی ہیں جبکہ چھوٹی چمگادڑ کیڑے مکوڑے اور چھوٹے جانداروں کو خوراک بناتی ہیں۔ ان کے بارے بہت سی افسانوں داستانیں بھی موجود ہیں۔ ڈریکولا سے لے کر Batman تک انکو افسانوں کرداروں سے جوڑا گیا ہے ایک اور افسانوی کہانی نیو ڈارنین ارتقاء کی ہے جس کے مطابق چمگادڑوں کا چوہے جیسے جاندار سے ارتقاء ہوا۔ ہمیشہ کی طرح اس قیاس آرائی کا کوئی بھی ثبوت موجود نہیں۔ چاہے جتنا مرضی پرانا فاسل دریافت ہو جائے وہ واضح طور پہ چمگادڑ ہی ہوتا ہے۔ چمگادڑ (Chiroptera) کی 1300 مختلف اقسام یا سپیشیز ہیں اور یہ تمام ممالیہ جانداروں کی سپیشیز کا 20 فیصد حصہ بنتا ہے۔ یہ ممالیہ جانداروں کا دوسرا سب سے زیادہ species rich آرڈر (order) ہے۔ میں PLOS جریدے میں 2017 کے سائ