Skip to main content

ایک کمپیوٹر پروگرامر اور ہیکر میں کیا فرق ہوتا ہے ؟

#Hacker_vs_programmer

ایک کمپیوٹر پروگرامر اور ہیکر میں کیا فرق ہوتا ہے

ٹیکنالوجی کی دنیا میں سب لوگ اتنے ایکسپرٹ نہیں ہوتے اور سب لوگ اس علم کو گہرائی میں سمجھ نہیں پاتے  اسی لئے میں اس تحریر کو زیادہ گہرائی میں نہیں لے جاو گا بلکہ سادہ اور عام الفاظ میں سمجھیں گے کہ کیا فرق ہوتا ہے ایک پروگرامر اور ہیکر میں اس کے ساتھ ساتھ اس تحریر میں ہم بات کریں گے کہ
کمپیوٹر پروگرامر کون ہوتے ہیں ؟
ڈویلپر کون ہوتے ہیں ؟
کمپیوٹر سائنٹسٹس کون ہوتے ہیں ؟
اور کون ہوتے ہیں کمپیوٹر ہیکرز ؟
تو چلیئے شروع کرتے ہیں
______________________________
اس سے پہلے بات کی جائے پروگرامر کی تو پہلے آپ کو سمجھنا ہو گا کہ اس کی شروعات کہا سے ہوتی ہے اور کیسے ایک پروگرامر کمپیوٹر پروگرام بناتا ہے اور کیسے ہیکر اس میں خامی تلاش کر کے اسے توڑتا ہے جو کہ خود بھی بنیادی طور پر ایک پروگرامر ہی ہوتا ہے تو چلئیے ان کے درمیان فرق کو سمجھتے ہیں

 کمپیوٹر سائنٹسٹس:-
سب سے پہلے بات کرتے ہیں کمپیوٹر سائنٹسٹس کی تو کمپیوٹر سائنس ایک ایسا فرد ہوتا ہے جو کمپیوٹر لینگویجز کے بارے میں طرح طرح کے تجربات کرتا ہے اس کو کمپیوٹر کی بیٹس سے لے کر کمپیوٹر کے ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کے بارے میں مکمل معلومات ہوتی ہے اس کے علاوہ الگوریتھم کو سمجھنا ڈیٹا سٹکچر وغیرہ کو سنبھالنا اس کو اچھی طرح سے آتا ہے
ایسے لوگوں کی میتھمیٹکس (ریاضی) بہت اچھی ہوتی ہے کیونکہ جتنے بھی کمپیوٹر سے متعلق مسائل درپیش ہوتے ہیں اس میں کیلکولیشنز کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے اس لئے میتھمیٹکس پر عبور ہونا بہت ضروری چیز ہے
کمپیوٹر انڈسٹری میں کمپیوٹر سائنٹسٹس سب سے اوپر ہوتے ہیں لیکن کمپیوٹر انڈسٹری میں ان کا استعمال بہت ہی کم ہے کیونکہ ان کا سارا دھیان بڑے مسائل  اور کمپیوٹر پروگرامنگ میں جدت لانے پر رہتا ہے جیسا کہ یہ کمپیوٹر کی نئی نئی لینگویجز بناتے رہتے ہیں جن میں پائٹھن ، وی بی، سی پلس پلس  وغیرہ شامل ہیں 

کمپیوٹر پروگرامر :
دوسرے نمبر پر آتے ہیں کمپیوٹر پروگرامرز جو کہ کمپیوٹر سائنٹسٹس سے تھوڑا الگ ہوتے ہیں ۔
ایک پروگرامر وہ فرد ہوتا ہے جو بنی بنائی لینگویجز کو پڑھتا ہے انھیں سمجھتا ہے اور اس وقت  میں چل رہی تمام کمپیوٹر لینگویجز کا اسے پوری طرح سے علم ہوتا ہے جبکہ یہ کمپیوٹر سائنس جتنا نہیں جانتا  ۔ لیکن ان کا کام سافٹویئر ڈویلپر کی مدد کرنا ہوتا ہے

ڈویلپر:
تیسرے نمبر پر آتا ہے ڈویلپر ۔
سافٹویئر ڈویلپر ایک ایسا فرد ہوتا ہے جو ایک محصوص کمپیوٹر لینگویج کو پڑھتا ، سمجھتا اور اس پر عبور حاصل کرتا ہے اور بعد میں اس کمپیوٹر لینگویج کو استعمال کر کے طرح طرح کے سافٹویئرز بناتا ہے ۔ مثال کے طور پر ایک بندے نے جاوا سیکھی ہوئی ہے تو وہ موبائل اپلیکیشنز بنائے گا اور پیسہ کمائے گا یا پھر کسی کمپنی میں کام کرے گا اب یہاں پر یہ بتاتا چلوں کہ کچھ لوگ سافٹویئر ڈویلپر اور کمپیوٹر پروگرامر ایک ساتھ ہوتے ہیں لیکن کمپیوٹر سائنسنٹس بہت کم لوگ ہوتے ہیں اور کمپیوٹر سائنٹسٹس زیادہ تر اپنا کام کرتے ہیں نہ کہ کسی کمپنی کے لئے جبکہ باقی کے دو لوگ مختلف کمپنیوں کے لئے کام کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں

ہیکرز :
اب بات کرتے ہیں ہیکرز کی تو ایک ہیکر ایمرجنسی  کیس کام کرتا ہے اور بنیادی طور پر ایک پروگرامر ہی ہوتا ہے  ۔ ایک ہیکر وہ فرد ہوتا ہے جو ساری کمپیوٹر لینگویجز کے بارے میں تھوڑا تھوڑا علم رکھتا ہے اور کسی نہ کسی طرح وہ سافٹویئر سیکورٹی میں کوئی نہ کوئی فالٹ ، بگ یا مسئلہ تلاش کر کے سسٹم میں گھس جاتے ہیں ۔ یہاں یہ بات بھی سچ ہے کہ زیادہ تر ہیکرز ایکسپرٹ لوگ ہوتے ہیں اور یہ نارمل پڑھائی کر کے بلکل ایسا نہیں کرتے بلکہ یہ الگ الگ سلیبس کو اپنے شوق کے اعتبار سے پڑھتے ہیں اور اس میں مہارت حاصل کرتے ہیں  اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ موجودہ وقت میں چلنے والے کمپیوٹر سسٹمز میں خامیاں تلاش کریں اور انہیں ٹھیک کریں یا انھیں مزید خراب کریں ۔
اب یہاں یہ بات بھی سمجھ لیں کہ ہیکرز مختلف کمپنیوں میں بھی کام کرتے ہیں جنہیں ایتیھکل ہیکرز یا وائٹ ہیٹ ہیکرز کہا جاتا ہے جو سافٹ ویئر میں شامی نکال کر کمپنی کو بتاتے ہیں کہ ایسے ٹھیک کرے جبکہ بلیک ہیٹ ہیکرز ایسے لوگ ہوتے ہیں جو کہ غیر قانونی طور پر سسٹم کو ہیک کر کے نقصان پہنچاتے ہیں جو کہ قانوناً جرم ہے۔
اب ہیکر کے مقابلے کی بات کی جائے تو کمپیوٹر سائنٹس سے تو ایک ہیکر بہت ڈرتا ہے اور کبھی اس کا سامنا نہیں کر پاتا جبکہ پروگرامر اور ہیکر کا تو آپس میں مسئلہ چلتا ہی رہتا ہے لیکن جب بات آتی ہے ڈویلپر کی تو ہیکر ایک ڈویلپر سے بہت زیادہ طاقتور ہوتا ہے اور ایک ڈویلپر کو ہمیشہ ڈر لگا رہتا ہے کہ کہیں اس کا بنایا ہوا سافٹویئر یا سسٹم کسی ہیکر کے ہاتھ نہ چڑ جائے کیونکہ ایسا ہونے کی صورت میں اس کے پاس کوئی راستہ نہیں بچتا کیونکہ ایک ڈویلپر صرف ایک کمپیوٹر لینگویج کے بارے میں جانتا ہے جبکہ ایک ہیکر تمام لینگویجز کے بارے میں جانے کی وجہ سے اپنا راستہ بنا ہی لیتا ہے ۔
اب اگر ہیکر اچھا ہے تو وہ ڈویلپر کو بتائے گا کہ یہ مسئلہ ہے اسے ٹھیک کرو لیکن اگر برا ہے تو وہ سسٹم کو اڑا دے گا ۔
ایک ہیکر بہت کم وقت میں وہ سب کر سکتا ہے جو ایک ڈویلپر یا پروگرامر کو کرنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں کیونکہ ایک ہیکر اپنے دم پہ پریکٹیکل کر کے ہیکر بناتا ہے جبکہ ایک پروگرامر یا ڈویلپر وہی سب کر سکتے ہیں جو کتابوں میں لکھا ہے اس لئے ایک ہیکرز بہت زیادہ ایکسپرٹ بندہ ہی بن سکتا ہے ۔

اگر آپ بھی ایک ہیکر بننا چاہتے ہیں تو کوشش کریں کہ اچھائی کا راستہ اختیار کریں اور ایک ایتھیکل ہیکر بنیں اور لوگوں کی مدد کریں نہ کہ ان کو نقصان پہنچانے کا راستہ چنے جبکہ درست راستے پر نہ صرف بہت پیسہ ہے بلکہ عزت بھی ہے 
ایسی کے ساتھ میں اپنی بات مکمل کرتا ہو اور امید کرتا ہوں کہ آپ کو سمجھ آ گئی ہو گی کہ ہیکر اور پروگرامرز میں کیا فرق ہے اس کے علاوہ ایتھیکل ہیکنگ کے بارے میں یہاں تفصیل سے بیان نہیں کیا جا سکتا اس لئے اس کے لئے الگ سے لکھنے کی کوشش کروں گا
اپنا وقت دینے کا شکریہ
اللہ نگہبان

Comments

Popular posts from this blog

کیا سائنسدانوں نے مصنوعی خلیہ بنا لیا ؟

کیا سائنس دانوں نے مصنوعی خلیہ بنا لیا؟ تحریر: ڈاکٹر نثار احمد پچھلے کچھ دنوں سے کچھ فورمز پر یہ بحث چھڑی ہوئی ہے کہ کچھ حیاتیات دانوں نے تجربہ گاہ میں مصنوعی خلیے تیار کر لئے ہیں۔ تفصیلات اس لنک میں۔ https://www.sciencemag.org/news/2018/11/biologists-create-most-lifelike-artificial-cells-yet اس تمام بحث سے پہلے آپ کو یہ جاننا ہوگا کہ خلیہ دراصل ہوتا کیا ہے۔ خلیے کی تعریف ہم یوں کرسکتے ہیں کہ یہ زندگی کی ساختی اور فعلیاتی اکائی ہے۔ ایک خلیے کے اندر سینکڑوں مختلف عضویے ہوتے ہیں جو مل جل کر فیکٹری کی طرح کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد اینزائمز بھی موجود ہوتے ہیں جو کیمیائی تعاملات میں عمل انگیز کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ خلیہ تقسیم در تقسیم ہو کر اپنے جیسے مزید خلیے بنا سکتا ہے۔ کچھ جاندار ایسے بھی پائے جاتے ہیں جو صرف ایک خلیے پر مشتمل ہوتے ہیں۔ انہیں ہم یک خلوی جاندار بھی کہتے ہیں۔ اوپر دئیے گئے آرٹیکل میں جو کہ سائنس جریدے میں پبلش ہوا کوئی بہت زیادہ نیا کارنامہ نہیں کیا گیا۔ اس پیپر میں بتایا گیا کہ کہ تجربہ گاہ میں کچھ خلیوں سے ملتی جلتی ساختیں بنائی گئیں جن م...

سانڈے کا تیل میڈیکل سائنس کی نظر میں !

سانڈے کا تیل میڈیکل سائنس کی نظر میں ! جنسی و نفسیاتی بیماریاں اور جانوروں کا قتل عام ۔۔۔! (18+ تحریر) __________________ تحقیق و تحریر : حسن خلیل چیمہ ______________________________________________ نوٹ : ( یہ تحریر عوامی آگاہی اور معصوم جانوروں کے بے جا قتل عام کو روکنے کے لئے اور عوام تک جدید میڈیکل سائنس کی رخ سے درست معلومات پہنچانے کی ایک کوشش ہے سانڈے کے تیل کے بارے میں اپنی رائے اور تجربے کو ایک طرف رکھ کہ اس تحریر کا مکمل مطالعہ کرنے کے بعد ہی اختلاف کریں شکریہ ) (خواتین اس تحریر کو پڑھنے سے اجتناب کریں ) ہمیشہ سے یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ جہاں دنیا سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کرتی جا رہی ہے وہی ہم پاکستانی آج بھی اسی زمانہ قدیم میں جی رہیں ہیں جس میں انسانی سائنسی انقلاب سے پہلے ہمارے اجداد نے زندگی  گزاری  آج بھی ہم اسی طریقہ کار پر چل رہیں ہیں جہاں بیمار ہونے پر  اندازے سے دوا دینے والا کوئی حکیم ہوتا تھا جو مختلف جڑی بوٹیوں کو ملا کر کوئی ایسی دوا دے دیتا تھا جو وقتی طور ریلیف فراہم کرتی تھی کیونکہ ان وقتوں میں لوگوں کی خوارک میں زیادہ ملاوٹ نہ تھ...

قرآن اور سرن لیبارٹری

سورة انبیاء کی آیت نمبر 30 اور سرن لیبارٹری ۔۔۔!!! ____________________ سورۃ الانبیاء آیت نمبر 30 میں ربِ کائنات فرماتا ہے کہ اَوَلَمۡ يَرَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ كَانَتَا رَتۡقًا فَفَتَقۡنٰهُمَا‌ؕ وَجَعَلۡنَا مِنَ الۡمَآءِ كُلَّ شَىۡءٍ حَىٍّ‌ؕ اَفَلَا يُؤۡمِنُوۡنَ‏ ﴿۳۰﴾ کیا کافروں نے نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں ملے ہوئے تھے تو ہم نے جدا جدا کردیا۔ اور تمام جاندار چیزیں ہم نے پانی سے بنائیں۔ پھر یہ لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے؟  ﴿۳۰﴾ معزز قارئین علماء کے نزدیک یہ آیت بگ بینگ سے متعلق ہے کہ ایک عظیم الشان دھماکہ ہوا جس سے اربوں میل دور تک دھواں پھیل گیا پھر اس دھوئیں میں سے  ٹھوس اجسام ستارے ،سیارے اور کومینٹس وغیرہ بننے کا عمل شروع ہوا ایک اور جگہ  ارشاد ہے کہ ثُمَّ اسۡتَوٰىۤ اِلَى السَّمَآءِ وَهِىَ دُخَانٌ فَقَالَ لَهَا وَلِلۡاَرۡضِ ائۡتِيَا طَوۡعًا اَوۡ كَرۡهًاؕ قَالَتَاۤ اَتَيۡنَا طَآٮِٕعِيۡنَ‏ ﴿۱۱﴾ پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا اور وہ دھواں تھا تو اس نے اس سے اور زمین سے فرمایا کہ دونوں آؤ (خواہ) خوشی سے خواہ ناخوشی سے۔ انہوں...