Skip to main content

موبائل بیٹری سے متعلق معلومات

موبائل بیٹری سے متعلق Myths , کیبل ،چارجر ، بیٹری زیادہ کم چارج کرنے سے کیا  ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ
_______________________________
تحریر: حسن خلیل چیمہ
________________________________________________

ہمارے ملک میں ٹیکنالوجی سے متعلق لوگوں کے لاعلم ہونے کی وجہ سے آئے دن کچھ ناکچھ سننے کو ملتا ہے جیسے بظاہر تو سن کر ہنسی آتی ہے لیکن دل سے افسوس ہوتا ہے کہ یار کیسے ہم سنی سنائی باتوں پر جلدی سے یقین کر لیتے اور ایسے آگے ایسے پھیلاتے ہیں کہ جیسے چیز ہم نے ایجاد کی یا بنائی ہوئی اور ہمیں اس کی خامیوں سے متعلق مکمل معلوم پڑ گیا ہو لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم ٹیکنالوجی کے میدان میں شاید 100 ،150 سال پیچھے ہیں  اور ہم کو ٹیکنالوجی سے متعلق یا تو باتیں جھوٹی یا فلمی لگتی ہیں یا پھر ہم ان پر عقیدے کی حد تک یقین رکھنے لگتے ہیں ۔
ایسا ہی کچھ موبائل فون میں استعمال ہونی والی بیٹری سے متعلق خرافات اور سازشی نظریات پائے جاتے ہیں جن کا شکار میں ذاتی طور پر خود بھی ہو چکا ہوں۔
دیکھئے بیٹریز تو ہر جگہ ہیں چاہے وہ آپ کا موبائل فون ہو ،لیب ٹاپ ہو یا پھر ٹی وی ریموٹ ۔ لیکن اس تحریر میں ہم بات کریں گے لیتھیم آئن بیٹری کے بارے میں جو کہ ہم عام طور پر استعمال کرتے ہیں ۔ لیکن اس متعلق آجکل کافی خرافات جنم لے چکی ہیں جن کے بارے میں جاننا بہت ضروری ہے تو آج کی ہم اس تحریر میں ان خرافات  کے بارے میں بات کریں گے اور جانیں گے کہ ان میں کتنا سچ ہے اور کیسے آپ اپنی موبائل بیٹری کی زندگی کو بڑھا سکتے ہیں ؟
1-اگر سب سے پہلی میتھ کی بات کی جائے تو وہ کچھ یوں بیان کی جاتی ہے کہ جب بھی آپ نیا موبائل فون لے تو اسے پہلے آٹھ دس گھنٹے چارج کریں اس کے بعد استعمال کریں
اور اگر آپ اردو 10 گھنٹے یا رات بھر موبائل فون کو چارج پر نہیں لگائیں گے تو آپ کی بیٹری جلدی خراب ہو جائے گی
تو اس کا جواب یہ ہے کہ یہ ایک بالکل بیکار بات ہے اور ایک جھوٹ ہے ایسا کرنے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے ۔
آپ جب بھی ایک نیا موبائل فون کھولتے ہیں تو اس میں جتنی بھی بیٹری آپ کو چارج کی ہوئی ملے 50% ، 60 % جتنی بھی ہو آپ اسے استعمال کر سکتے ہیں اس میں کسی بھی طرح کی کوئی دقت نہیں ۔
2- دوسری میتھ کی بات کی جائے تو وہ ہے آپ کو اپنے موبائل کی بیٹری کو 100% تک مکمل چارج کرنا چاہیے اور 0 فیصد تک مکمل ختم کرنا چاہیے تبھی ایک مکمل سائیکل بنتا ہے اور  آپ کو موبائل کی اچھی بیٹری لائف ملتی ہے ۔تو یہاں پر آپ کو بتاتا چلوں کہ یہ ایک بہت بڑا جھوٹ ہے جس سے آپ کا فائدہ ہو نا ہو نقصان ضرور ہو سکتا ہے اس لیے کوشش کریں کہ بیٹری %20 سے %80  کے درمیان رہے کیونکہ ایک  لیتھیم آئن بیٹری  کی آئیڈیل رینج بھی 20 سے 80 فیصد کے درمیان چارجنگ ہے ۔ لیکن کیا ہم ایسا کر سکتے ہیں یا پھر میں نے کبھی ایسا کیا ہے ؟ تو بالکل بھی ایسا نہیں ہے میں خود کبھی بھی پوری رات موبائل کو چارج پر لگا کر سو جاتا ہوں اور اکثر میرے فون کی بیٹری %15 اور کبھی دس فیصد تک بھی ہونے پر میں استعمال کرتا رہتا ہوں لیکن یہ کنڈیشن ان لوگوں کے لئے ہے جو اپنے موبائل کو 3 سے 4 سال تک استعمال کرنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی بیٹری مسئلہ نہیں کرے تو انہیں چاہیے کہ وہ بیٹری کو 20 سے 80 فیصد کے درمیان رکھیں ۔ اور اگر آپ سال ، ڈیڑھ کے لئے فون رکھنا ہے تو جیسے مرضی چارج کریں ایسا کچھ نہیں ہونے والا جس سے بیٹری کی صحت پر فرق پڑے

3- تیسرے نمبر پہ جو میتھ سنی جاتی ہے وہ ہے اوور چارجنگ یا رات بھر فون کو چارچنگ پر لے رہنے سے بیٹری کا خراب ہونا ۔
تو اس کا جواب کچھ یوں ہے کہ اس سے کچھ نہیں ہوتا اگر آپ موبائل کو اوور چارج کرتے ہیں یا پھر رات بھر موبائل کو چارجنگ پر لگا کر سو جاتے ہیں تو آپ کی بیٹری کی صحت پر کچھ بھی اثر نہیں پڑتا ۔اس لیے آپ جب بھی اور کہیں بھی اپنی موبائل کو چارجنگ پر لگا سکتے ہیں
یہاں پر دھیان آپ کو صرف اس بات کا رہنا ہے کہ جناب آپ بیٹری کو چارج پر لگا رہے ہیں وہاں پر اگر ماحول گرم ہے تو آپ کو وہاں پر چارجنگ نہیں لگانا چاہیے کیونکہ بیٹری ٹمپریچر کے خلاف بہت ہی حساس ہوتی ہیں ۔بہت زیادہ ٹھنڈا ماحول اور بہت زیادہ گرم ماحول دونوں ہی بیٹری کے لیے نقصان دہ ہے کیونکہ جب آپ بیٹری کو چارجنگ پر لگاتے ہیں تو وہ خود سے بھی کچھ حرارت پیدا کرتی ہے جس سے بہت زیادہ گرم یا بہت زیادہ ٹھنڈے موسم سے اس کا ٹمپریچر بگڑ جاتا ہے اور نتیجہ خرابی کی صورت میں نکلتا ہے اس لیے کوشش کریں تو کوشش کریں لہ اپنی بیٹری کو نارمل ٹیمپریچر پر چارج کریں

4- دوسرے چارجرز کا استعمال
چوتھے نمبر پر جو میتھ نکل کے آتی ہے وہ ہے دوسرے چارجز کا استعمال نہ کرنا ۔ یعنی جس کمپنی کا موبائل ہے اسی کمپنی پر چارجر کے استعمال کرنا ضروری ہے جو فون کے ساتھ آیا ہے اگر اس کے علاوہ کوئی اور چارجر استعمال کیا تو موبائل کی بیٹری خراب ہو جائے گی جو کہ بالکل جھوٹ ہے آپ کسی بھی اچھی کمپنی کا چارجر  استعمال کر سکتے ہیں بس اس بات کا اطمینان کر لیجیے کہ وہ نقلی یا چائنہ کاپی نہ ہو اس کے علاوہ آپ کسی بھی کمپنی کا چارجر استعمال کر سکتے ہیں یعنی اگر فون سم سنگ کا ہے تو ایپل کا چارجر استعمال کیا جا سکتا ہے اور اپیل کے فون کو سم سنگ کے چارجر سے چارج کرنے میں کوئی حرج نہیں بس آپ کو چارجر کی آوٹ پٹ دیکھنی ہے کہ وہ 5w ملے جو کہ ہر چارجر کی سٹنڈر آوٹ پٹ ہے ۔

5- چارجنگ کیبل
پانچ نمبر پر آتا ہے چارجنگ کیبل کے بارے میں کہ جو  چارجنگ کیبل موبائل کے ساتھ آئی ہے وہی استعمال کرنی چاہیے تو یہ میں کہوں گا کہ ایک طرح سے سچی بات ہے ۔
آپ اگر ایک اچھی کوالٹی کی کیبل استعمال کرتے ہیں تو وہ ایک بہت ہی اچھی بات ہے کیونکہ ہمیں اچھی چارجنگ کرنے کے لئے چاہیے ایک تھیکر گیٹ موٹی چارچنگ کیبل کیونکہ جتنی کیبل پتلی ہوگی اتنی ہی زیادہ اس میں ہیٹ پیدا ہوگی  جس کی وجہ سے رزیسٹنس ہوتی ہے اور نتیجہ۔۔۔۔ سلو چارجنگ ملتی ہے ۔تو اس لئے آپ کو ایک اچھی کوالٹی کی موٹی چارچنگ کیبل ہی استعمال کرنی چاہیے جو اکثر فونز کے ساتھ آتی ہے اور مارکیٹ سے خریدیتے وقت بھی اس بات کا دھیان رکھنا لازمی ہے کہ کیبل اچھی اور موٹی ہو ۔

6- چارچنگ کرتے وقت کال سننے یا موبائل استعمال کرنے سے بیٹری کا پھٹ جانا !
تو اگر سچ کہوں تو یہ جھوٹ آج کل سب سے زیادہ بولا جاتا ہے کہ چارجنگ پر لگے فون سے کال سننے سے وہ پھٹ جاتا ہے یا کم بیٹری پر کال سننے سے ریڈی ایشنز نکلتی ہیں جو کہ پوری طرح سے ایک بہت بڑا جھوٹ ہے
اس سے یہ نقصان ہوتا ہے کہ اگر موبائل چارجنگ پر لگا ہے اور آپ استعمال کرتے ہیں تو ہیٹ یا ٹمپریچر بہت بڑھ جاتا ہے جس سے بیٹری جلد خراب ہو جاتی ہے اس لئے جب بھی موبائل چارج ہو رہا ہو اسے استعمال نہیں کرنا چاہیے

اسی کے ساتھ پوسٹ کا اختتام ہوتا ہے اپنا قیمتی وقت دینے کا بہت شکریہ ۔۔۔!!
اگر بیٹری سے متعلق کوئی سوال ہو تو کمنٹ میں پوچھ لیں اور اپنے دوستوں کو "سائنس گروپ آف پاکستان " میں ایڈ کریں تاکہ ان کوئی بھی ایسی ہی معلومات سیکھنے کا
موقع ملے ۔۔۔شکریہ

Comments

Popular posts from this blog

کیا سائنسدانوں نے مصنوعی خلیہ بنا لیا ؟

کیا سائنس دانوں نے مصنوعی خلیہ بنا لیا؟ تحریر: ڈاکٹر نثار احمد پچھلے کچھ دنوں سے کچھ فورمز پر یہ بحث چھڑی ہوئی ہے کہ کچھ حیاتیات دانوں نے تجربہ گاہ میں مصنوعی خلیے تیار کر لئے ہیں۔ تفصیلات اس لنک میں۔ https://www.sciencemag.org/news/2018/11/biologists-create-most-lifelike-artificial-cells-yet اس تمام بحث سے پہلے آپ کو یہ جاننا ہوگا کہ خلیہ دراصل ہوتا کیا ہے۔ خلیے کی تعریف ہم یوں کرسکتے ہیں کہ یہ زندگی کی ساختی اور فعلیاتی اکائی ہے۔ ایک خلیے کے اندر سینکڑوں مختلف عضویے ہوتے ہیں جو مل جل کر فیکٹری کی طرح کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد اینزائمز بھی موجود ہوتے ہیں جو کیمیائی تعاملات میں عمل انگیز کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ خلیہ تقسیم در تقسیم ہو کر اپنے جیسے مزید خلیے بنا سکتا ہے۔ کچھ جاندار ایسے بھی پائے جاتے ہیں جو صرف ایک خلیے پر مشتمل ہوتے ہیں۔ انہیں ہم یک خلوی جاندار بھی کہتے ہیں۔ اوپر دئیے گئے آرٹیکل میں جو کہ سائنس جریدے میں پبلش ہوا کوئی بہت زیادہ نیا کارنامہ نہیں کیا گیا۔ اس پیپر میں بتایا گیا کہ کہ تجربہ گاہ میں کچھ خلیوں سے ملتی جلتی ساختیں بنائی گئیں جن م...

سانڈے کا تیل میڈیکل سائنس کی نظر میں !

سانڈے کا تیل میڈیکل سائنس کی نظر میں ! جنسی و نفسیاتی بیماریاں اور جانوروں کا قتل عام ۔۔۔! (18+ تحریر) __________________ تحقیق و تحریر : حسن خلیل چیمہ ______________________________________________ نوٹ : ( یہ تحریر عوامی آگاہی اور معصوم جانوروں کے بے جا قتل عام کو روکنے کے لئے اور عوام تک جدید میڈیکل سائنس کی رخ سے درست معلومات پہنچانے کی ایک کوشش ہے سانڈے کے تیل کے بارے میں اپنی رائے اور تجربے کو ایک طرف رکھ کہ اس تحریر کا مکمل مطالعہ کرنے کے بعد ہی اختلاف کریں شکریہ ) (خواتین اس تحریر کو پڑھنے سے اجتناب کریں ) ہمیشہ سے یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ جہاں دنیا سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کرتی جا رہی ہے وہی ہم پاکستانی آج بھی اسی زمانہ قدیم میں جی رہیں ہیں جس میں انسانی سائنسی انقلاب سے پہلے ہمارے اجداد نے زندگی  گزاری  آج بھی ہم اسی طریقہ کار پر چل رہیں ہیں جہاں بیمار ہونے پر  اندازے سے دوا دینے والا کوئی حکیم ہوتا تھا جو مختلف جڑی بوٹیوں کو ملا کر کوئی ایسی دوا دے دیتا تھا جو وقتی طور ریلیف فراہم کرتی تھی کیونکہ ان وقتوں میں لوگوں کی خوارک میں زیادہ ملاوٹ نہ تھ...

قرآن اور سرن لیبارٹری

سورة انبیاء کی آیت نمبر 30 اور سرن لیبارٹری ۔۔۔!!! ____________________ سورۃ الانبیاء آیت نمبر 30 میں ربِ کائنات فرماتا ہے کہ اَوَلَمۡ يَرَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ كَانَتَا رَتۡقًا فَفَتَقۡنٰهُمَا‌ؕ وَجَعَلۡنَا مِنَ الۡمَآءِ كُلَّ شَىۡءٍ حَىٍّ‌ؕ اَفَلَا يُؤۡمِنُوۡنَ‏ ﴿۳۰﴾ کیا کافروں نے نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں ملے ہوئے تھے تو ہم نے جدا جدا کردیا۔ اور تمام جاندار چیزیں ہم نے پانی سے بنائیں۔ پھر یہ لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے؟  ﴿۳۰﴾ معزز قارئین علماء کے نزدیک یہ آیت بگ بینگ سے متعلق ہے کہ ایک عظیم الشان دھماکہ ہوا جس سے اربوں میل دور تک دھواں پھیل گیا پھر اس دھوئیں میں سے  ٹھوس اجسام ستارے ،سیارے اور کومینٹس وغیرہ بننے کا عمل شروع ہوا ایک اور جگہ  ارشاد ہے کہ ثُمَّ اسۡتَوٰىۤ اِلَى السَّمَآءِ وَهِىَ دُخَانٌ فَقَالَ لَهَا وَلِلۡاَرۡضِ ائۡتِيَا طَوۡعًا اَوۡ كَرۡهًاؕ قَالَتَاۤ اَتَيۡنَا طَآٮِٕعِيۡنَ‏ ﴿۱۱﴾ پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا اور وہ دھواں تھا تو اس نے اس سے اور زمین سے فرمایا کہ دونوں آؤ (خواہ) خوشی سے خواہ ناخوشی سے۔ انہوں...