Skip to main content

Posts

فائیو جی 5G

#5G (Fifth Generation Network) #فائیو_جی   جس کے فائدے کم اور نقصانات زیادہ بتائے جاتے ہیں یا پھر یہ محض ایک سازشی پراپیگنڈہ ہے ۔۔۔!! کیا ہوگا فائیو جی کا مستقبل ۔۔۔۔؟ _______________________________ تحریر پیشکش: - حسن خلیل چیمہ ________________________________________________ انٹرنیٹ آج ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا ہے بات چاہے ریسرچ کی ہو ،سپیس  ایکسپلوریشن کی ہو یا پھر ٹیکنیکل ایڈوانسمنٹس کی ،بینکنگ سسٹم کی ہو یا پھر ذرایع مواصلات کی ۔انٹرنیٹ زندگی کے ہر میدان میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔ جیسے جیسے انٹرنیٹ نے زندگی کے ہر میدان میں اپنی جگہ بنائی ہے اسی طرح اس کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے اور جیسے جیسے اس کا استعمال بڑھ رہا ہے ویسے ویسے ڈیٹا ٹرانسفر اور سپیڈ کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں اس لیے ضروری ہوچکا ہے کہ بہترین کارکردگی کے لیے انٹرنیٹ کی سپیڈ کو بڑھا دیا جائے تاکہ اس سے منسلک بڑھتے ہوئے آلات اور صارفین  اس سے ہمیشہ فائدہ اٹھاتے رہیں ۔ اس ضمن میں 5 جی ٹیکنالوجی کا تصور پیش کیا گیا ہے جس کی مدد سے نا صرف بڑھتی ہوئی انٹرنیٹ  ٹریفک کو اعتدال...

بگ بینگ سے پہلے کیا تھا ؟

What was before big bang according to science  ....?? تخلیق ِ کائنات (بگ بینگ)  سے پہلے کیا تھا ایک سائنسی جائزہ ۔۔!! _______________________________ تحریر :- حسن خلیل چیمہ (ابنِ آدم) ________________________________________________  1929 میں ایڈون ہبل پہلے انسان تھے جنہوں نے یہ محسوس کیا کہ ہماری کائنات پھیل رہی ہے تب سے لے کر آج تک ہمارے مشاہدے اور تکنیک میں کافی سدھار آیا ہے آج ہم یقین سے یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہماری کائنات کی شروعات 13.8 ارب سال پہلے ہوئی ۔کاسمیک مائیکرویو بگراونڈ cosmic microwave background کو ڈیٹیکٹ کرکے ہم بگ بینگ ہونے کے تین لاکھ سال بعد کی کائنات کو دیکھنے میں بھی کامیاب ہوئے ہیں ۔ اس سے پہلے  ہم کائنات کو سمجھنے کے لئے مائیکرو سکوپک لیول پر لارج ہیڈرو کولائیڈر کی مدد سے بگ بینگ جیسی صورتحال بنانے کی کوشش بھی کر چکے ہیں آج ہماری کائنات پھیل رہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ کبھی نہ کبھی ایک وقت ایسا ضرور رہا ہوگا جب ہماری کائنات کا سارا مادہ ایک جگہ پر اکٹھا تھا جو دھماکے کے بعد پھیل گیا ۔ اگر ہم وقت میں واپس جائیں تو ہم اس نقطے پر پہنچ جائ...

کوانٹم کمپیوٹرز Quantum computer

#Quantum_Computer #کوانٹم_کمپیوٹرز ______________________ تخقیق و تحریر :- حسن خلیل چیمہ  تعارف :- کمپیوٹرز آج ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکے ہیں ۔بات چاہے ریسرچ کی ہو ، سپیس ایکسپلوریشن کی ہو یا پھر ٹیکنیکل ایڈوانس منٹس کی ۔بنا کمپیوٹر کہ کچھ بھی ممکن نہیں ہے ۔ پچھلی کچھ دہائیوں سے ہم نے نا صرف  کمپیوٹر کے سائز کو کافی چھوٹا کر دیا ہے بلکہ اس کی کمپیوٹیشن پاور کو بھی کافی بڑھا دیا ہے ایک مثال کے طور پر اگر بات کریں ایک سمارٹ فون کے کمپیوٹیشن پاور کی تو یہ بہتر ہوتے ہیں آج سے پچاس سال پہلے کے ان  ملٹری کمپیوٹر سے جو سائز میں ایک کمرے کے برابر ہوتے تھے اس سب کے باوجود ہمارے آج کل کے کمپیوٹرز کئی معنوں  میں پرفیکٹ نہیں ہیں  اگر ان کے سب سے کامن لمیٹیشن کی بات کرو تو وہ ہوگی ان کی سپیڈ کیوں کہ کمپلیکس میتھمیٹکل ایکویشنز کو حل کرنے میں یہ بہت زیادہ وقت لگا دیتے ہیں اس کے علاوہ سٹوریج اسپیس ایشو اور انرجی کنزمپشن کا مسئلہ شامل ہے اس لیے اب ہمیں ایسے کمپیوٹرز کی ضرورت ہے جو ہر فیلڈ میں آج کل کے کمپیوٹرز کے مقابلے میں کئی  گنا بہتر ہو ۔ گوگل ،اِنٹل ...

برائلر مرغی نے نقصانات

#برائلر_مرغی ( broiler chicken ) تعارف :-- ہمارے ملک میں ٹیکسٹائل کے بعد دوسری بڑی صنعت پولٹری فارمز کی ہے جس میں اب تک 300 ارب سرمایہ کاری سے تقریبا اٹھائیس ہزار پولٹری فارم بن چکے ہیں اور تقریبا 23 لاکھ افراد کا براہ راست روزگار پولٹری انڈسٹری سے  وابستہ ہے ۔ 1953 میں جب پٹرول 15 پیسے فی لیٹر تھا اس وقت بکرے کا گوشت سوا روپے کلو اور مرغی کا گوشت 4 روپے کلو  تھا اس وقت مرغی کا گوشت کھانا امیروں کی شان سمجھا جاتا تھا ۔ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پولٹری کی صنعت کسی بھی ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اس کے برعکس یہ اس ملک کے باشندوں پر بہت سے منفی اثرات بھی مرتب کرتی ہے مرغی کا گوشت تو آج کل ہر امیر غریب چھوٹے بڑے ہر فرد کی پسندیدہ غذا ہے کیا آپ نے کبھی سوچا کہ یہ برائلر مرغی کیسے تیار ہو تی ہے اور خود کے پاؤں پر کھڑا نہ ہوسکنے والی فارمی مرغی کا گوشت مارے صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے ؟؟ آئیے مندرجہ بالا نکات کی مدد سے اس بات کا جائزہ لیتے ہیں ۔ ________________________________________________ 1_مرغی کی خوراک میں اینٹی بائیوٹکس کا استعمال :-- ________________...

Tachyons

#ٹیکیونز   ( Tachyons ) _____________________ تحریروتحقیق:--حسن خلیل چیمہ ( ابن آدم ) ____________________________________ جب لائٹ سپیڈ سے تیز سفر کرنے کی بات کی جاتی ہے تو ٹیکیونز کا ذکر آتا ہے ۔کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ٹیکیونز  نہ صرف روشنی کی رفتار سے تیز سفر کرتے ہیں بلکہ ان کو ڈھونڈ بھی لیا گیا ہے ۔ اور کچھ لوگ سمجھتے ہیں کیونکہ ٹیکیونز کو ڈھونڈ لیا گیا ہے تو جلد ہی ٹائم ٹریول ممکن ہونے والا ہے ۔ لیکن سچائی یہ ہے کہ ٹیکیونز پارٹیکلز ابھی تک تھیوریز میں ہی ایگزسٹ کرتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں ابھی تک کہیں بھی ڈیٹیکٹ نہیں کیا گیا ۔ اور زیادہ تر سائنسدان  یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ان کے حقیقت میں ہونے کے بھی بہت کم چانسیز ہیں ۔ میری کوشش یہی رہتی ہے کہ آپ کو ہمیشہ صحیح معلومات دی جائے اور اس تحریر کا اصلی مقصد یہی ہے کہ آپ کو ٹیکیونز کے بارے میں صحیح معلومات دی جائے اس کے لئے آج کی اس تحریر میں ہم جانے گی کہ ٹیکیونز اصل میں ہے کیا ؟ ان کے پیچھے کی تھیوری کیا ہے ؟ اور ان کے اصل میں ہونے کے کتنے چانسیز ہیں ؟ _______________ یوں تو ٹیکیونز کے کنسیپٹ کو سمجھنے...

نیورالنک Neuralink

#NEURALINK نیورالنک A journey from human to Terminator _________________________________ ایک دور تھا جب ہم فلموں ڈراموں میں جادوئی کردار دیکھا کرتے تھے ۔جن کی طاقتیں انسان کی سوچ سے پرے اور بے انتہا ہوا کرتی تھیں جن کے بارے میں صرف انسان سوچ سکتا تھا ۔ لیکن آج ہم ایک سائنسی دنیا میں جی رہے ہیں جہاں تجربات اور مشاہدات پر یقین رکھا جاتا ہے اور سائنس کی بات کو حتمی مانا جاتا ہے اسی لیے  آج ساری دنیا سائنس کی اندھی مقلد بنی پڑی ہے یہی وجہ ہے کہ ان طاقتور اور عجیب و غریب کرداروں نے بھی سائنسی روپ دھاڑ  لیے ہیں اور ہالی وڈ کی بہت سی فلموں میں آپ کو ایسے انسان نظر آئیں گے جن کے پاس غیر معمولی طاقتیں ہوتی ہیں اور دنیا انہیں سپرہیروز کا نام دیتی ہیں یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر یہ لوگ ہیں کون ؟ اور حقیقت سے ان کا کیا تعلق ہے ؟ اور کیا حقیقت میں ایسے انسان ممکن ہیں ؟ اگر آپ بھی ایسا سوچ رہے ہیں تو برحال یہ ایک سائنس فکشن ہے اس سے زیادہ کچھ نہیں لیکن اس پر کام ضرور  ہو رہا ہے آپ لوگوں نے کبھی نہ کبھی انٹرنیٹ پر ٹرانس ہیومنزم کے بارے میں ...

دماغ کا شعوری اور لاشعوری حصہ

Difference b/w conscious & subconscious mind ....!!  دماغ کا شعوری اور لاشعوری حصہ _____________________________________ میں زیادہ فلمیں ڈرامے دیکھنے کا شوقین تو نہیں لیکن کبھی کبھار کوئی اچھی فلم دیکھنے کو مل جائے تو ضرور دیکھ لیتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ فلم سبق آموز یا سائنس فکشن ہو ۔ ایسے ہی پیچھے دنوں ایک ہالی وڈ سائنس فکشن فلم "لوسی "دیکھنے کا اتفاق ہوا جس میں انسانی دماغ کی طاقت کے بارے میں دیکھایا گیا تھا کہ کیا ہو گا اگر انسان اپنے دماغ کا صحیح اور پورا استعمال کرنے کے قابل ہو جائے ۔ خیر یہ تو ایک سائنس فکشن فلم تھی اور ممکن نہیں کہ ایسا کبھی ہو پائے لیکن یہاں بات سوچنے والی یہ ہے کہ کیسے کیوں صرف ہم اپنے دماغ کا صرف دس فیصد حصہ ہی استعمال کر پاتے ہیں باقی کا 90 فیصد حصہ کیا ہے اور کیوں ہم اس 90 فیصد حصے کو استعمال نہیں کر پاتے ۔ اس  چیز کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے کہ پہلے آپ subconscious mind کیا ہوتا ہے یہ سمجھ لیں ۔ جیسا کہ ہر ساکالوجیکل سٹوڈنٹ کو پتا ہو گا کہ ہمارے دماغ کے دو حصے ہوتے ہیں  1- conscious Brain 2- subconscious Brain اب فرض کریں ک...