|What is Beneficial Mutation?|
میں مختصر طور پہ ایک نکتہ کی وضاحت کرنا چاہوں گا جو مفید میوٹیشن سے متعلق ہے۔
اکثر اوقات ارتقائی حضرات اس غلط فہمی کا شکار ہوتے ہیں کہ مفید میوٹیشن ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اب وہ جاندار جس کے جینوم میں مفید میوٹیشن ہوئی ہے یہ سروائو کر جائے گا اور باقی ناپید ہوجائیں گے۔
یہ بلکل غلط سوچ ہے۔۔۔۔!
تمام تر پیچیدگی کو ایک سائیڈ پہ کر کے یہاں سے شروعات کرتے ہیں کہ ایک مفید میوٹیشن ہوگئی ہے اب اس کا مطلب کیا ہے؟
مفید میوٹیشن کا مطلب صرف یہ ہے کہ ایک پاپولیشن میں جس جاندار میں یہ میوٹیشن موجود ہے اس کے موازناتی طور پہ سروائو کرنے کے امکانات تھوڑے زیادہ ہیں۔ یعنی پاپولیشن کے باقی جانداروں کے مقابلے میں فرض کریں دس یا بیس فیصد امکانات زیادہ ہیں۔ مفید میوٹیشن کسی جاندار کو ناقابلِ شکست نہیں بناتی اور نہ مفید میوٹیشن اس بات کی گارنٹی ہے کہ اب لازمی طور پہ مفید میوٹیشن والا جاندار ہی بچے گا اور باقی سب لازمی طور پہ ناپید ہونگے۔
مفید میوٹیشن والا جاندار بھی شکاری کی خوراک بن سکتا ہے یا قدرتی آفات کا شکار ہوسکتا ہے۔ جس کے نتیجے میں مفید میوٹیشن بھی ختم ہو جائے گی اگر اس نے وہ میوٹیشن اگلی نسل میں منتقل نہیں کی۔
ایک اہم نکتہ یہ ہے کہ کسی فائدہ مند فینوٹائپ کی حدود ہوتیں مثال کے طور پہ ایک تیز بھاگنے والا گھوڑا ایک حد تک تیز بھگانے کی صلاحیت کا مالک ہوسکتا ہے۔ تیز سے تیز بھاگنے کی صلاحیت کے دوران ایک وقت ایسا آتا ہے جب تیز رفتاری کی وجہ سے اس جاندار کی ہڈیوں، پٹھوں اور جسم میں اتنا دباؤ پڑتا ہے کہ تیز بھاگنے کی صلاحیت اس کی بقا کے لئے خطرہ بن جاتی ہے۔ لہذا اس وقت پہ فطری چناؤ کی سلیکشن تیز بھاگنے کے خلاف ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
یہی اصول ہر اڈپٹییشن پہ لاگو ہوتا ہے۔
مفید میوٹیشن کو لے کر ایک اور صورتحال سامنے آتی ہے۔
مثال کے طور پہ ایک گھوڑے میں تیز بھاگنے کی مفید میوٹیشن ہوتی ہے۔ یہ گھوڑا ایک پاپولیشن کا حصّہ ہے جس کی تعداد 100 ہے۔
کافی عرصے بعد اس مفید میوٹیشن والے گھوڑوں کی تعداد ایک درجن ہو جاتی ہے۔ لیکن اب ایک نیا چیلنج سامنے آتا ہے۔ گھوڑے کے شکاری تیز بھاگنے میں ماہر ہو جاتے ہیں لیکن جسامت میں کمزور ہیں۔ گھوڑوں کی اس پاپولیشن میں ہوئی ایک مزید مفید میوٹیشن سے ایک گھوڑا طاقتور جسامت کا مالک بن جاتا ہے۔ یہ بھاگنے کے بجائے جوابی حملہ کرتا ہے اور شکاری اس سے ڈر کر دور ہو جاتے ہیں۔ تیز شکاری تیز گھوڑوں کو پکڑ سکتے ہیں لیکن طاقتور گھوڑے سے دور رہتے ہیں۔
تیز بھاگنے والی صلاحیت پاپولیشن میں فکس ہونے سے پہلے ہی اپنی اہمیت کھو دیتی ہے۔ اب طاقتور جسامت کے گھوڑے باقیوں سے کچھ بہتر بقا کر سکتے ہیں۔
یہ سلسلہ اسی طرح چلتا ہے اور مزید پیچیدہ ہوتا رہتا ہے۔ اس سے پاپولیشن میں تنوع ضرور آتا ہے لیکن نئی اقسام کے اعضاء اور نئی اقسام کے جانداروں کی وضاحت ممکن نہیں۔۔۔۔!
(یہاں جیوگرافک Isolation، ریپروڈکٹیو Isolation اور Novelty وغیرہ کو بھی گفتگو کا حصہ بنا کر تسلی کرائی جا سکتی ہے لیکن اس سے گفتگو بہت طویل ہو جائے گی۔)
یہ طریقہ ایک پاپولیشن میں چھوٹی موٹی تبدیلیوں تک تو سمجھ آتا ہے لیکن اس سے کسی نئے جاندار کا وجود پا جانا "ارتقائی معجزہ" ہی کہلائے گا۔
---------------------------------------------
Sohaib Zobair

Comments
Post a Comment