ایک بات تو واضح ہے بندر نما جانداروں کے فاسلز واقعی موجود ہیں۔ یہ حقیقت اور سچ ہے!
آپ یہ سوچ رہے ہونگے کہ یہ میں کیا کہ رہا ہوں!!
میں اپنی بات مکمل کرتا ہوں۔
بندر نما جانداروں کے فاسلز واقعی موجود ہیں لیکن مسئلہ ان فاسلز کی وضاحت (Interpretation) کا ہے۔ مغرب کا ملحد معاشرہ اور ملحد ارتقائی سائنسدان اس کی وضاحت یہ کرتے ہیں کہ بندر نما جانداروں سے انسان کا ارتقاء ہوا۔
جبکہ ایک مسلمان قرآنی حقائق کو سامنے رکھ کر ان فاسلز کی وضاحت یہ کرتا ہے کہ اصل میں انسانوں کی ایک ابادی کو بندر نما جانداروں میں تبدیل کیا گیا۔
جو آج فاسلز کی صورت میں برآمد ہو رہے ہیں!
ارتقائی مسلمان اگر قرآن پاک کی آیات پہ واقعی غور فکر کرلیں تو شاید ان کو سمجھ اجائے کہ ایک مسلمان کے نزدیک بندر نما جانداروں کا ارتقاء انسانوں میں نہیں ہوا۔
بلکہ ایک نافرمان قوم کو اللہ پاک کے عذاب نے بندر نما حیوانوں میں تبدیل کر دیا تھا۔
----------------------------------------------
وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ الَّذِيْنَ اعْتَدَوْا مِنْكُمْ فِيْ السَّبْتِ فَقُلْنَا لَهُمْ كُوْنُوْا قِرَدَةً خَاسِئِـيْنَ ۚ
"پھر تمہیں اپنی قوم کے اُن لوگوں کا قصہ تو معلوم ہی ہے جنہوں نے سبت کا قانون توڑا تھا ہم نے انہیں کہہ دیا کہ بندر بن جاؤ اور اس حال میں رہو کہ ہر طرف سے تم پر دھتکار پھٹکار پڑے"
(Al-Baqarah 2:65)
فَجَعَلْنٰهَا نَكٰلاً لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهَا وَمَا خَلْفَهَا وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِيْنَ
"اس طرح ہم نے اُن کے انجام کو اُس زمانے کے لوگوں اور بعد کی آنے والی نسلوں کے لیے عبرت اور ڈرنے والوں کے لیے نصیحت بنا کر چھوڑا"
(Al-Baqarah 2: 66)
--------------------------------------------------
Allah SWT said:
فَلَمَّا عَتَوْا عَنْ مَّا نُهُوْا عَنْهُ قُلْنَا لَهُمْ كُوْنُوْا قِرَدَةً خٰسِـئِیْنَ
"پھر جب وہ پوری سرکشی کے ساتھ وہی کام کیے چلے گئے جس سے انہیں روکا گیا تھا، تو ہم نے کہا کہ بندر ہو جاؤ ذلیل اور خوار"
(Al-A'raf 7:166)
-------------------------------------------------
قُلْ هَلْ اُنَـبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِّنْ ذٰلِكَ مَثُوْبَةً عِنْدَ اللّٰهِ ۗ مَنْ لَّعَنَهُ اللّٰهُ وَغَضِبَ عَلَيْهِ وَجَعَلَ مِنْهُمُ الْقِرَدَةَ وَا لْخَـنَازِيْرَ وَعَبَدَ الطَّاغُوْتَ ۗ اُولٰٓئِكَ شَرٌّ مَّكَا نًا وَّاَضَلُّ عَنْ سَوَآءِ السَّبِيْلِ
"پھر کہو کیا میں اُن لوگوں کی نشاندہی کروں جن کا انجام خدا کے ہاں فاسقوں کے انجام سے بھی بدتر ہے؟ وہ جن پر خدا نے لعنت کی، جن پر اُس کا غضب ٹوٹا، جن میں سے بندر اور سور بنائے گئے، جنہوں نے طاغوت کی بندگی کی ان کا درجہ اور بھی زیادہ برا ہے اور وہ سَوَا٫ السّبیل سے بہت زیادہ بھٹکے ہوئے ہیں"
(Al-Ma'idah 5:60)
----------------------------------------------
Sohaib Zobair

Comments
Post a Comment