Skip to main content

نوجوانوں میں بال گرنے کی وجوہات اور سلجھاو (پہلا حصہ )

ڈی ایچ ٹی #DHT کیا ہے ؟ جسم میں کیسے پیدا ہوتا ہے اور کیسے یہ ہمارے بالوں کی صحت پر اثر انداز ہو کر بال گرنے کی وجہ بنتا ہے ؟
بال گرنے کی وجوہات (پہلا حصہ)
___________________________________________

تحقیق و تحریر: حسن خلیل چیمہ
________________________________________________

بال گرنا ، بالوں کا کمزور ہو جانا ، بالوں کا پتلا پن اور ایسی  بالوں کی بے شمار بیماریاں جن میں خشکی سکری بھی شامل کر لیں آج ہر کسی کا مسئلہ بن چکا ہے جس کے علاج کے لئے لوگ طرح طرح کے ٹوٹکے استعمال کرتے اور ڈاکٹروں کی فیس ، مہنگی ادویات  پر پیسہ بہاتے ہیں اور بدلے میں اس ادویات سے فائدہ ملنے کی گارنٹی ہو نہ ہو نقصانات کی شکایات ضرور ملتی ہیں اور بال روکنے یا اگانے والی ادویات سے نقصانات یا سائیڈ ایفیکٹس میں یہ جنسی امراض یا جنسی طور پر نقصان کا خدشہ سر فہرست ہے ۔
بال گرنے کی وجہ کوئی بڑی بیماری بھی ہوسکتی ہے لیکن ہم اس تحریر میں صرف ایسی وجوہات کا ذکر کریں گے جو کسی میجر بیماری نہ ہونے کے باوجود بھی بال گرنے کی وجہ بنتے ہیں ۔
تو چلیئے شروع کرتے ہیں آج کی اپنی اہم ترین اور دلچسپ تحریر۔ ۔۔۔۔۔!!
________________________________________________
تو یہاں سب سے پہلے بات کرتے ہیں  DHT کے بارے میں ۔
تو سب سے پہلے سمجھتے ہیں کہ یہ ڈی ایچ ٹی ہوتا کیا ہے ؟
ڈی ایچ ٹی DHT کا فل فارم ہوتا ہے Dihydrotestosterone  ۔ لیکن اس کو مزید تفصیل سے سمجھنے کے لئے پہلے بات کرتے ہیں کہ ٹیسٹاسٹران کیا ہوتا ہے ؟
ٹیسٹاسٹران کو مردانہ ہارمون یا male No.1 ہارمون بھی کہا جاتا ہے جو کہ بہت زیادہ ضروری ہے اور ہر مرد میں ٹیسٹاسٹران کا ہونا بہت ضروری ہے اور بنیادی طور پر ہر مردانہ جسم ٹیسٹاسٹران بڑی مقدار میں ٹیسٹاسٹران پیدا کرتا ہے جس کی پیداوار جوانی میں بہت زیادہ ہوتی ہے وہ الگ بات ہے کسی کا جسم زیادہ پیدا کرتا ہے اور کسی کے جسم میں اس کی پیداوار  کم ہے۔ خواتین کے اندر بھی ٹیسٹاسٹران پایا جاتا ہے لیکن 50% کم مقدار میں کیونکہ وہ زنانہ ہارمون نہیں ہے کیونکہ زنانہ ہارمون ایسٹروجن ہوتا ہے اور مردانہ ہارمون اینڈروجن یعنی ٹیسٹاسٹران ۔
اب کیا ہوتا ہے جب ہمارا جسم زیادہ ٹیسٹاسٹران پیدا کرتا ہے جس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے خوراک ، زیادہ پروٹین ، یا پھر مصنوعی ٹیسٹاسٹران جو کہ باڈی بلڈرز استعمال کرتے ہیں اور سٹیریرائڈز وغیرہ کوئی بھی وجہ ہو سکتی ہے کہ آپ کا جسم بہت زیادہ ٹیسٹاسٹران پیدا کرنے لگے اور اگر آپ کا جسم زیادہ ٹیسٹاسٹران پیدا کر رہی ہے تو ہمارا جسم اس فالتو ٹیسٹاسٹران کو DHT میں تبدیل کر دیتی ہے لیکن کسں کے ذارئع ؟ انزائم کے ذرائعے ۔ لیکن کس انزائم کے ذارئع ؟ 5-AR کے ذارئع !  5۔AR یعنی(5 Alpha reductase).
تو اب ایسے میں جب ضرورت سے زیادہ ٹیسٹاسٹران بن رہا ہو تو بجائے اسے روکنے کے جسم خودکار طریقے سے 5AR کے ذارئع اسے DHT میں تبدیل کئے جا رہا ہے اور کرتا رہتا ہے ۔5 سے 10 فیصد ہمارا جسم قدرتی طور پر DHT خود تیار کرتا ہے کیونکہ ہمیں ضرورت ہوتی ہے DHT کی تو جو ہمارا جسم ضرورت کے مطابق 5 سے 10 فیصد ٹیسٹاسٹران بناتا ہے وہ تو ٹھیک ہے لیکن کچھ لوگوں کا جسم جتنا ٹیسٹاسٹران پیدا ہوتا ہے اس کو ڈی ایچ ٹی میں تبدیل کئے جاتا ہے
اب آگے کیا ہو رہا ہے کہ جسم نے سارا ٹیسٹاسٹران DHT میں تبدیل کر دیا اب وہاں پر وہ ڈی ایچ ٹی (اگر بالوں کی بات کی جائے تو ) جمع ہو رہا ہے   hair follicles کے اردگرد ۔ اب یہاں hair follicles کیا ہوتا ہے ؟ تو hair follicle ایک طرح کی ٹیوب ہوتی ہے جس کے اندر بال ہوتا ہے تو جو بھی DHT کے ذرات بن رہے ہیں وہ سارے ہیئر فولیکل کے ساتھ جمع ہو رہے ہیں
تو اب ہیئر فولیکل کے ساتھ DHT کے جتنے ذرات جمع ہوتے جائیں گے تو اگر آپ لے بال گھنے ہیں تو وہ وقت کے ساتھ ساتھ پتلے ہو جائیں کے جتنا ان کے گرد DHT جمع ہوتا جائے گا اور بالوں کا پتلا پن ایک وقت آتا ہے گنجے پن میں تبدیل ہو جاتا ہے
نیچیے دی گئی تصویر میں آپ اس پوری بات کو باآسانی سمجھ سکتے ہیں ۔

Testosterone + 5AR = DHT (Dihydrotestostrone)
یعنی پہلی سٹیج پر ٹیسٹاسٹران 5AR کے ساتھ مل کر بنا رہا ہے DHT اور اس کے بعد DHT کے ذرات جمع ہو رہے ہیں ہیئر فلیکل کے گرد اور دوسری سٹیج پر بال پتلے ہوتے ہیں جبکہ تیسری سٹیج پر شروع ہو جاتا ہے بالوں کا گرنا یعنی گنجا پن ۔
عورتوں میں DHT کے بڑھ جانے سے ان کے چہرے پر بال نکل آتے ہیں
اب کریں کیا ؟
دیکھیے DHT کو مکمل طور پر بھی نہیں روکا جا سکتا کیونکہ DHT ہی وہ ہارمون ہے جو ایک مرد میں مردانہ حصوصیات کو ظاہر کرنے میں مدد دیتا ہے جیسے مردانہ آواز، داڑھی یا جسم پر بال ،  اس کے علاوہ DHT ایک سیکس ہاومون بھی ہے ٹیسٹاسران کی طرح جو کہ پیدائش سے پہلے ہی انسان کے اندر پیدا ہونا شروع ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے تہہ ہوتا ہے کہ فلاح انسان مرد ہے اور فلاح عورت -اس کے علاوہ بچپن سے لے کر جوانی تک کی جو گروتھ ہے ایک بچے کی اس کا ذمہ دار بھی ڈی ایچ ٹی ہی ہوتا ہے مطلب یہ بہت ضروری ہارمون ہے آپ اسے مکمل طور پر ختم بلکل بھی نہیں کر سکتے بلکہ آپ کو اسے بیلینس کرنا پڑتا ہے

اب DHT کو اعتدال میں کیسے لیا جائے ؟
میں آپ کو یہاں خوراک بتاتا ہوں اور آپ کو دو ضروری نیوٹرینٹس دھیان میں رکھنے ہیں
1-Lycopene
2-Lycine
جس چیزوں  میں لائکوپین اور لائسین پایا جاتا ہے ان کو آپ اپنی خوراک میں شامل کریں
اب کون سی چیزوں میں لائکوپین پایا جاتا ہے
1-ٹماٹر
2-تربوزہ
3-آم
4۔گاجر
یہ چار ایسی سبزیاں اور پھل ہیں جنھیں آپ اپنی خوراک میں شامل کر سکتے ہیں
اور لائسین نام کا جو اگریڈینٹ کن چیزوں میں پایا جاتا ہے ؟
یہ اگریڈینٹ ویسے زیادہ تر خشک میوا جات میں پایا جاتا ہے جیسے مونگ پھلی ،بادام ،اخروٹ پیکنس۔ ان چار میں یہ بکثرت پایا جاتا ہے
اب دن کے وقت آپ ایک سرونگ سلاد اور فروٹس کی لے سکتے ہیں اور یاد رہے کچے ہوں پکے ہوئے تو بلکل بھی نہیں کیونکہ ایسے میں یہ انگرڈینٹس جل جاتے ہیں اور یہاں ایک اور بات بھی بتاتا چلوں کہ یہ انگریڈینٹس کینسر کو بھی ختم کرتے ہیں یا کینسر کے خطرے سے بچاتے ہیں ۔
اس کے ساتھ آپ ایک اور چیز بھی جمع کر سکتے ہیں saw palmatto نام کا ایک پودا ہے جو کہ پاکستان میں کافی پایا جاتا ہے اسے بھی آپ اس کے ساتھ لے سکتے ہیں جو ڈی ایچ ٹی کو قدرتی طور پر بلاک کرنے میں مدد دیتا ہے
اب آپ اسے براہ راست تو نہیں کھا سکتے تو Saw palmatto نام کا سپلیمنٹ ملتا ہے اس کو خوراک میں شامل کر لیں یہ اس پودے کی چائے بھی ملتی ہے اس کو بھی پیا جا سکتا ہے
اب کتنا لینا ہے تو آپ 500 ملی گرام سے 1500 ملی گرام تک اس کا سپلیمنٹ لے سکتے ہیں یعنی ایک کیپسول کے اندر 400 ملی گرام تک ہوتا ہے تو آپ دن میں تین کیپسول کھا سکتے ہیں
(جاری ہے )


Comments

Popular posts from this blog

کیا سائنسدانوں نے مصنوعی خلیہ بنا لیا ؟

کیا سائنس دانوں نے مصنوعی خلیہ بنا لیا؟ تحریر: ڈاکٹر نثار احمد پچھلے کچھ دنوں سے کچھ فورمز پر یہ بحث چھڑی ہوئی ہے کہ کچھ حیاتیات دانوں نے تجربہ گاہ میں مصنوعی خلیے تیار کر لئے ہیں۔ تفصیلات اس لنک میں۔ https://www.sciencemag.org/news/2018/11/biologists-create-most-lifelike-artificial-cells-yet اس تمام بحث سے پہلے آپ کو یہ جاننا ہوگا کہ خلیہ دراصل ہوتا کیا ہے۔ خلیے کی تعریف ہم یوں کرسکتے ہیں کہ یہ زندگی کی ساختی اور فعلیاتی اکائی ہے۔ ایک خلیے کے اندر سینکڑوں مختلف عضویے ہوتے ہیں جو مل جل کر فیکٹری کی طرح کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد اینزائمز بھی موجود ہوتے ہیں جو کیمیائی تعاملات میں عمل انگیز کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ خلیہ تقسیم در تقسیم ہو کر اپنے جیسے مزید خلیے بنا سکتا ہے۔ کچھ جاندار ایسے بھی پائے جاتے ہیں جو صرف ایک خلیے پر مشتمل ہوتے ہیں۔ انہیں ہم یک خلوی جاندار بھی کہتے ہیں۔ اوپر دئیے گئے آرٹیکل میں جو کہ سائنس جریدے میں پبلش ہوا کوئی بہت زیادہ نیا کارنامہ نہیں کیا گیا۔ اس پیپر میں بتایا گیا کہ کہ تجربہ گاہ میں کچھ خلیوں سے ملتی جلتی ساختیں بنائی گئیں جن م...

سانڈے کا تیل میڈیکل سائنس کی نظر میں !

سانڈے کا تیل میڈیکل سائنس کی نظر میں ! جنسی و نفسیاتی بیماریاں اور جانوروں کا قتل عام ۔۔۔! (18+ تحریر) __________________ تحقیق و تحریر : حسن خلیل چیمہ ______________________________________________ نوٹ : ( یہ تحریر عوامی آگاہی اور معصوم جانوروں کے بے جا قتل عام کو روکنے کے لئے اور عوام تک جدید میڈیکل سائنس کی رخ سے درست معلومات پہنچانے کی ایک کوشش ہے سانڈے کے تیل کے بارے میں اپنی رائے اور تجربے کو ایک طرف رکھ کہ اس تحریر کا مکمل مطالعہ کرنے کے بعد ہی اختلاف کریں شکریہ ) (خواتین اس تحریر کو پڑھنے سے اجتناب کریں ) ہمیشہ سے یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ جہاں دنیا سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کرتی جا رہی ہے وہی ہم پاکستانی آج بھی اسی زمانہ قدیم میں جی رہیں ہیں جس میں انسانی سائنسی انقلاب سے پہلے ہمارے اجداد نے زندگی  گزاری  آج بھی ہم اسی طریقہ کار پر چل رہیں ہیں جہاں بیمار ہونے پر  اندازے سے دوا دینے والا کوئی حکیم ہوتا تھا جو مختلف جڑی بوٹیوں کو ملا کر کوئی ایسی دوا دے دیتا تھا جو وقتی طور ریلیف فراہم کرتی تھی کیونکہ ان وقتوں میں لوگوں کی خوارک میں زیادہ ملاوٹ نہ تھ...

قرآن اور سرن لیبارٹری

سورة انبیاء کی آیت نمبر 30 اور سرن لیبارٹری ۔۔۔!!! ____________________ سورۃ الانبیاء آیت نمبر 30 میں ربِ کائنات فرماتا ہے کہ اَوَلَمۡ يَرَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ كَانَتَا رَتۡقًا فَفَتَقۡنٰهُمَا‌ؕ وَجَعَلۡنَا مِنَ الۡمَآءِ كُلَّ شَىۡءٍ حَىٍّ‌ؕ اَفَلَا يُؤۡمِنُوۡنَ‏ ﴿۳۰﴾ کیا کافروں نے نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں ملے ہوئے تھے تو ہم نے جدا جدا کردیا۔ اور تمام جاندار چیزیں ہم نے پانی سے بنائیں۔ پھر یہ لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے؟  ﴿۳۰﴾ معزز قارئین علماء کے نزدیک یہ آیت بگ بینگ سے متعلق ہے کہ ایک عظیم الشان دھماکہ ہوا جس سے اربوں میل دور تک دھواں پھیل گیا پھر اس دھوئیں میں سے  ٹھوس اجسام ستارے ،سیارے اور کومینٹس وغیرہ بننے کا عمل شروع ہوا ایک اور جگہ  ارشاد ہے کہ ثُمَّ اسۡتَوٰىۤ اِلَى السَّمَآءِ وَهِىَ دُخَانٌ فَقَالَ لَهَا وَلِلۡاَرۡضِ ائۡتِيَا طَوۡعًا اَوۡ كَرۡهًاؕ قَالَتَاۤ اَتَيۡنَا طَآٮِٕعِيۡنَ‏ ﴿۱۱﴾ پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا اور وہ دھواں تھا تو اس نے اس سے اور زمین سے فرمایا کہ دونوں آؤ (خواہ) خوشی سے خواہ ناخوشی سے۔ انہوں...