Skip to main content

#Dandruff خشکی سکری !


تحریر: حسن خلیل چیمہ
________________________________________________

آج کل سردیاں چل رہی ہیں اور بہت سے لوگوں کے بالوں سے سفید رنگ کے ذرات نکلتے ہیں یا پھر کالے بالوں کے درمیان سفید ذرات نظر آتے ہیں۔
مختلف کاسمیٹکس کمپنیاں جو شیمپو پراڈکٹس بناتی ہیں وہ سردیوں کے موسم میں خشکی سکری کو بنیاد بنا کر یا پھر یوں کہیں کہ کوئی بہت بڑی بیماری بنا کر پیش کرتی ہیں اور اپنا شیمو یا پروڈکٹس بیچتی ہیں ۔
سب سے پہلی بات یہ کہ خشکی سکری کوئی بیماری ہے نا یہ کسی ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوتی ہے اور نا ہی خشکی سکری سے آپ کے بالوں کو کسی قسم کا فرق پڑتا ہے یا زیادہ خارش کرنے سے سکیلپ زخمی ہوتا ہے لیکن ایسا عموماً بہت کم لوگوں کے ساتھ ہوتا ہے !

سب سے پہلے کہ خشکی کیا ہے اور کیسے ہوتی ہے ؟
سب سے پہلی وجہ آپ کی جلد کا خشک ہو جانا ہے یعنی ڈرائی سکن ہونے کی وجہ سے خشکی ہو جاتی ہے
دوسری وجہ آپ کسی ایسے ہیر پروڈکٹ کا استعمال کر رہے ہیں جو آپ کے سکیلپ کو خراب کر رہا ہے یا پھر سکیلپ کے لئے نقصاندہ ہے جیسے لگانے سے سکیلپ میں الرجی پیدا ہوتی ہے جو بعد میں خشکی سکری کی وجہ بنتی ہے ۔
ان پروڈکٹس میں تیل ، جل ، کریمز ، پیسٹس اور شیموز وغیرہ ہو سکتے ہیں !
اور آخری چیز کسی بیماری کی وجہ سے بھی جلد خشک پڑ جاتی ہے جس وجہ سے بالوں میں خشکی پیدا ہوتی ہے جس کے لئے ڈاکٹر سے رجوع کرنا لازمی ہے !
اس کے علاؤہ کئی دن تک نا نہانا ، شیمو وغیرہ استعمال کر کے تیل وغیرہ کا استعمال نا کرنا بھی جلد کے خلیوں کے مرنے کا سبب بنتا ہے جو بعد میں خشکی سکری کی شکل اختیار کر لیتے ہیں !

اس کے نقصان کی بات کی جائے تو اس کا نقصان صرف اتنا ہے کہ جب بھی جلد خشک ہوتی ہے تو وہ پھٹ جاتی ہے اور جب جلد پھٹ جاتی ہے تو اسے کھجلانے یا اکھاڑنے سے اس جگہ پہ زخم بن جاتے ہیں جس سے مزید خارش ہوتی ہے ۔
اس کے علاؤہ بالوں میں سفیدی یا کپڑوں پہ خشکی سکری کی موجودگی گندگی سمجھا جاتا ہے جیسا کہ کوئی فرد کئی دن سے نہایا دھویا نہ ہو وغیرہ ۔

اس کے چھٹکارے کی بات کی جائے تو
سب سے پہلے آپ کو مارکیٹ سے ایک ایسا اینٹی ڈینڈرف شیمو خریدنا ہے جس میں یہ چار انگریڈینٹس موجود ہوں  پھر چاہیے وہ کسی بھی کمپنی کا ہو
1-  ketoconazole
2-  sulfur
3- salicylic acid
4-. Selenium sulfide

اگر یہ چار انگریڈینٹس یا ان سے کوئی ایک کسی اینٹی ڈینڈرف شیمو میں موجود ہے تو آپ وہ خرید سکتے ہیں ۔ اگر یہ چاروں ایک ہی شیمو میں مل جائیں تو اچھا ہے ورنہ آپ ایک شیمو کچھ دن لگا کہ دیکھیں اگر افاقہ ہو جائے تو بہتر ورنہ دوسرے انگریڈینٹ والا شیمو استعمال کریں انشاءاللہ کوئی نا کوئی شیمو آپ کو راس آ جائے گا ۔

اگر کوئی شیمو کام نہ کریں تو ؟

اگر کوئی شیمپو کا نا کرے تو آپ ایلویرا کا استعمال کریں کیونکہ ایلویرا آنٹی بیکٹیریل ہوتا ہے اور خارش سے آرام ملے گی جس سے خشکی سکری بڑھے گی نہیں !
دوسری چیز آپ سیب کے سرکے کی مساج کر سکتے ہیں
تیسرا آپ ناریل کا تیل استعمال کر سکتے ہیں جو کہ آپ کے بالوں میں نمی برقرار رکھے گا ۔

کھانے میں آپ اومیگا 3 کھا سکتے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ آپ کے جسم میں اومیگا 3 کی ہی کمی ہو جس کی وجہ سے خشکی سکری پیدا ہو رہی ہو کیونکہ اومیگا 3 کی کمی سے سیل میمرین کمزور پڑ جاتی ہے جس سے خشکی سکری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔ اومیگا 3 کی کمی کو پورا کرنے کے لئے آپ مچھلی ، السی کے بیج ، اخروٹ، بادام اور فش آئل سپلیمنٹ کا استعمال کر سکتے ہیں ۔
امید کرتا ہوں کہ آپ کو اوپر بتائے طریقوں سے فایدہ ہو گا اور آپ خشکی سکری جیسی پریشانی سے راحت حاصل کر پائیں گے ۔
آج کے لئے اتنا ہی !
اللہ نگہبان 🖤

Comments

Popular posts from this blog

کیا سائنسدانوں نے مصنوعی خلیہ بنا لیا ؟

کیا سائنس دانوں نے مصنوعی خلیہ بنا لیا؟ تحریر: ڈاکٹر نثار احمد پچھلے کچھ دنوں سے کچھ فورمز پر یہ بحث چھڑی ہوئی ہے کہ کچھ حیاتیات دانوں نے تجربہ گاہ میں مصنوعی خلیے تیار کر لئے ہیں۔ تفصیلات اس لنک میں۔ https://www.sciencemag.org/news/2018/11/biologists-create-most-lifelike-artificial-cells-yet اس تمام بحث سے پہلے آپ کو یہ جاننا ہوگا کہ خلیہ دراصل ہوتا کیا ہے۔ خلیے کی تعریف ہم یوں کرسکتے ہیں کہ یہ زندگی کی ساختی اور فعلیاتی اکائی ہے۔ ایک خلیے کے اندر سینکڑوں مختلف عضویے ہوتے ہیں جو مل جل کر فیکٹری کی طرح کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد اینزائمز بھی موجود ہوتے ہیں جو کیمیائی تعاملات میں عمل انگیز کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ خلیہ تقسیم در تقسیم ہو کر اپنے جیسے مزید خلیے بنا سکتا ہے۔ کچھ جاندار ایسے بھی پائے جاتے ہیں جو صرف ایک خلیے پر مشتمل ہوتے ہیں۔ انہیں ہم یک خلوی جاندار بھی کہتے ہیں۔ اوپر دئیے گئے آرٹیکل میں جو کہ سائنس جریدے میں پبلش ہوا کوئی بہت زیادہ نیا کارنامہ نہیں کیا گیا۔ اس پیپر میں بتایا گیا کہ کہ تجربہ گاہ میں کچھ خلیوں سے ملتی جلتی ساختیں بنائی گئیں جن م...

قرآن اور سرن لیبارٹری

سورة انبیاء کی آیت نمبر 30 اور سرن لیبارٹری ۔۔۔!!! ____________________ سورۃ الانبیاء آیت نمبر 30 میں ربِ کائنات فرماتا ہے کہ اَوَلَمۡ يَرَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ كَانَتَا رَتۡقًا فَفَتَقۡنٰهُمَا‌ؕ وَجَعَلۡنَا مِنَ الۡمَآءِ كُلَّ شَىۡءٍ حَىٍّ‌ؕ اَفَلَا يُؤۡمِنُوۡنَ‏ ﴿۳۰﴾ کیا کافروں نے نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں ملے ہوئے تھے تو ہم نے جدا جدا کردیا۔ اور تمام جاندار چیزیں ہم نے پانی سے بنائیں۔ پھر یہ لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے؟  ﴿۳۰﴾ معزز قارئین علماء کے نزدیک یہ آیت بگ بینگ سے متعلق ہے کہ ایک عظیم الشان دھماکہ ہوا جس سے اربوں میل دور تک دھواں پھیل گیا پھر اس دھوئیں میں سے  ٹھوس اجسام ستارے ،سیارے اور کومینٹس وغیرہ بننے کا عمل شروع ہوا ایک اور جگہ  ارشاد ہے کہ ثُمَّ اسۡتَوٰىۤ اِلَى السَّمَآءِ وَهِىَ دُخَانٌ فَقَالَ لَهَا وَلِلۡاَرۡضِ ائۡتِيَا طَوۡعًا اَوۡ كَرۡهًاؕ قَالَتَاۤ اَتَيۡنَا طَآٮِٕعِيۡنَ‏ ﴿۱۱﴾ پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا اور وہ دھواں تھا تو اس نے اس سے اور زمین سے فرمایا کہ دونوں آؤ (خواہ) خوشی سے خواہ ناخوشی سے۔ انہوں...

سانڈے کا تیل میڈیکل سائنس کی نظر میں !

سانڈے کا تیل میڈیکل سائنس کی نظر میں ! جنسی و نفسیاتی بیماریاں اور جانوروں کا قتل عام ۔۔۔! (18+ تحریر) __________________ تحقیق و تحریر : حسن خلیل چیمہ ______________________________________________ نوٹ : ( یہ تحریر عوامی آگاہی اور معصوم جانوروں کے بے جا قتل عام کو روکنے کے لئے اور عوام تک جدید میڈیکل سائنس کی رخ سے درست معلومات پہنچانے کی ایک کوشش ہے سانڈے کے تیل کے بارے میں اپنی رائے اور تجربے کو ایک طرف رکھ کہ اس تحریر کا مکمل مطالعہ کرنے کے بعد ہی اختلاف کریں شکریہ ) (خواتین اس تحریر کو پڑھنے سے اجتناب کریں ) ہمیشہ سے یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ جہاں دنیا سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کرتی جا رہی ہے وہی ہم پاکستانی آج بھی اسی زمانہ قدیم میں جی رہیں ہیں جس میں انسانی سائنسی انقلاب سے پہلے ہمارے اجداد نے زندگی  گزاری  آج بھی ہم اسی طریقہ کار پر چل رہیں ہیں جہاں بیمار ہونے پر  اندازے سے دوا دینے والا کوئی حکیم ہوتا تھا جو مختلف جڑی بوٹیوں کو ملا کر کوئی ایسی دوا دے دیتا تھا جو وقتی طور ریلیف فراہم کرتی تھی کیونکہ ان وقتوں میں لوگوں کی خوارک میں زیادہ ملاوٹ نہ تھ...