Skip to main content

نوجوانوں میں بال گرنے کی وجوہات اور سلجھاو (دوسرا حصہ )

#Biotin
نوجوانوں میں بال گرنے کی وجوہات اور سلجھاؤ (دوسرا حصہ )
بائیو ٹین ہمارے بالوں کی نشوونما میں کیسے اہم کردار ادا کرتا ہے ؟
بائیو ٹین کے اوور ڈوز لینے سے ہماری صحت پر کیا اثر پڑتا ہے ؟
________________________
از قلم :حسن خلیل چیمہ
________________________________________________

نوجوانوں میں گرتے بالوں کے مسائل اور سلجھاؤ سے متعلق سلسلے کی پہلی  تحریر میں ہم نے ایک بہت اہم موضوع DHT کے بارے میں بات کی آج دوسری قسط میں ہم بات کریں گے بالوں کی صحت کے لئے ایک ضروری نیوٹرینٹ Biotin کے بارے میں اور جانے گئے کیسے اس کی کمی اور زیادتی ہمارے بالوں پر اثر انداز ہوتی ہے !
تو چلیئے شروع کرتے ہیں اپنی اہم اور دلچسپ تحریر ۔۔۔!!
__________________________________
بائیوٹین ہے کیا؟
پہلے سمجھتے ہیں بائیوٹین ہے کیا تو بائیوٹین ہوتا ہے وٹامن بی 7 یعنی بہت ضروری B وٹامن ہے یہ واٹر سالوبل وٹامن ہے یعنی اس کو ہمارا جسم سٹور نہیں کرتا ۔جتنے بھی B وٹامن ہیں ہمارا جسم انھیں بالکل سٹور نہیں کرتا اور کیونکہ ہمارا جسم وٹامن بی کو سٹور نہیں کر پاتا اس لیے وٹامن بی کی ہمیں روزانہ کی بنیادوں پر ضرورت پڑتی ہے ۔اور کچھ وٹامنز ہوتے ہیں جو ہمارا جسم سٹور کرتا ہے جنہیں ہم فیکٹ سالوبل کہتے ہیں
کیا بائیوٹین صرف بالوں کے لئے ہی ضروری ہے؟
اگر اس سوال کا جواب" ہاں" میں سوچ رہے ہیں تو آپ پوری طرح سے غلط ہیں
اصل میں بائیوٹین کرتا کیا ہے ؟ بائیوٹین کا سب سے پہلا اور ضروری کام یہ ہے  جب بھی آپ کوئی غذا لیتے ہیں یا خوراک کھاتے ہیں تو اس میں موجود کاربوہائڈریٹس کو گلوکوز میں تبدیل کرتا ہے یعنی بائیوٹین جو بھی آپ خوراک کھاتے ہو اس میں موجود نیوٹرینٹس کو بائیوٹین یا وٹامن بی 7 انرجی میں تبدیل کرنے کے لئے جسم کی مدد کرتا ہے یہی اس کا بنیادی کام ہے ۔
اب بائیوٹین سپلیمنٹ لوگ لیتے ہیں کہ بال جھڑیں گے نہیں یا واپس آ جائیں گے ۔یہ کہہ کر اکثر مارکیٹ میں بائیوٹین سپلیمنٹ بیچا جاتا ہے اور آپ اکثر مختلف کمپنیوں کے شیمپو ایڈز بھی دیکھتے ہی ہوں گے لیکن کیا آپ کو اس کی ضرورت ہے ؟
آپ کو دن میں کتنا بائیوٹن چاہیے اس کا انحصار ہے عمر اور قد پر یعنی بچے کی الگ جوان کے الگ اور بوڑھے کے لئے الگ  مقدر چاہیے ہوتی ہے لیکن جو اس کی زیادہ سے زیادہ حد ہوتی ہے وہ چاہیے ہوتی ہے 300mcg یعنی 300 مائیکرو گرام ۔ 300 مائیکروگرام بہت تھوڑی مقدار ہے جوکہ آپ کو  روزانہ کی بنیاد پر چاہیے  اگر میں یہ کہوں کہ روز آپ کو خوراک سے یہ مقدار  مل جاتی ہے تو غلط نہ ہو گا ۔
اب بات کرتے ہیں بائیوٹن پایا جن چیزوں میں جاتا ہے تو جن چیزوں میں پایا جاتا ہے ان میں شامل ہے پورا انڈا ،بادام اخروٹ، مچھلی اور سبز سبزیاں وغیرہ بائیوٹن ریچ فوڈز کہلاتی ہیں ۔

ان چیزوں سے آپ کو بائیوٹن کی مطلوبہ مقدار روزانہ کی بنیاد پر ملتی رہتی ہے اور شاید ہی کوئی ایسا بندہ ہوں جس کو بائیوٹن کی کمی ہو یا پھر روزانہ اتنی مقدار حاصل نہ کر سکتا ہوں
اب وہ کون سے لوگ ہیں جو بائیوٹن کی کمی کا شکار ہو سکتے ہیں ۔ ایسا شخص جیسے الرجی ہو یعنی اگر آپ کو الرجی ہے تو نہ آپ انڈا کھا سکتے ہیں نہ دودھ پی سکتے ہیں اور نہ ہی خشک میوے اور مچھلی کھا سکتے ہیں کیونکہ یہ ایک میڈیکل کنڈیشن ہے اور اس وجہ سے آپ کا جسم بائیوٹن کی کمی کا شکار ہو جاتا ہے ۔اب آپ کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ آپ کا جسم بائیوٹن کی کمی کا شکار ہے ؟ تو یہ بات آپ کو اس وقت پتہ چلتی ہے جب آپ کے پاس لیبارٹری کی رپورٹ آتی ہے کہ آپ کے جسم میں بائیوٹن کی کمی ہے  اور وجہ یوں لکھی ہوتی ہے کہ آپ کو طرح طرح کی خوراک سے الرجی ہے
اب یہاں پر کیا کریں ؟ اگر آپ کو معلوم پر گیا ہے کہ آپ کے جسم میں بائیوٹن کی کمی ہے تو آپ یہاں پر سپلیمنٹ ایڈ کر سکتے ہیں ۔
لیکن اگر آپ کو کسی نے ایسے ہی بول دیا ہے کہ بائیوٹین کی وجہ سے آپ کے بال جھڑ  رہے ہیں اور بائیوٹن سپلیمنٹ کھاؤ تو بال گرنا رک جائیں گے اور آپ کو معلوم بھی نہیں کہ آپ کا بائیوٹن کم ہے یا زیادہ اور آپ الگ سے بائیوٹن سپلیمنٹ شامل کر رہے ہیں اپنی خوراک میں تو اس پر بات کرتے ہیں
اگر بات کریں وٹامن بی 7 کی تو میں پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ یہ ہماری خوراک میں پہلے سے بہت زیادہ موجود ہوتا ہے اور ہمیں الگ سے اس کی بالکل ضرورت نہیں ہوتی لیکن آج کل مارکیٹ میں یہ بہت زیادہ عام چیز ہے اور لوگوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ اگر بائیوٹن نہیں کھائیں گے تو ان کے بال جڑ جائیں گے لیکن ہوتا اس کے برعکس ہے اصل میں بیٹنگ بالوں اور انسانوں کی مدد کرتا ہے بڑھنے کے لئے نہ کہ ان کے لئے ایک بہت ہی ضروری نیوٹرینٹ ہے اور ضروری نہیں کہ اگر آپ کے بال جھڑ رہے ہیں تو اس کی وجہ بھائی وٹامن کی کمی ہے بلکہ بال جھڑنے کے اور بھی بہت سی وجوہات ہیں ۔تو جو بائیوٹین ہوتا ہے وہ صرف مدد کرتا ہے اگر آپ کے بال یا ناخن بہت پتلے ہیں تو بائیوٹن ان کو موٹا کرنے میں مدد دے گا اور وہ بھی اتنی سست رفتار سے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے یعنی تین سے چھ مہینے تک یہاں پھر آپ یہ بول سکتے ہیں کہ یہ بالوں کو صحت مدد کرنے میں مدد کر سکتے ہیں یعنی مدد کرسکتے ہیں ۔۔۔!!
اور اگر آپ بلاوجہ بائیوٹین کھا رہے ہیں اور وہ بھی مقررہ حد سے بہت زیادہ یعنی اگر آپ بائیوٹن کا ایک کیپسول لیتے ہیں تو آپ جانتے ہیں اس میں کتنا بائیوٹن ہوتا ہے ؟؟5000 ملی گرام دوز یعنی مقررہ حد سے تقریباً 15 گنا زیادہ لے رہے ہیں اور جو آپ خوراک  سے رہے ہیں وہ الگ سے تو پھر یہاں پر زیادہ لینے سے اس کا کیا نقصان ہوتا ہے ؟
تو یوں بلاوجہ اور بنا کسی مقصد کے ضرورت سے زیادہ بائیوٹین استعمال کرنے سے 10 میں سے 8 بندوں کو یعنی تقریباً 80% لوگ شکار ہوتے ہیں اس کے سائیڈ افیکٹس کا جس کی وجہ سے
1-سکن ریش
2-پیمپن یا چہرے پر دانے
3 - یورن لیول کا بڑھ جانا
تو اس لیے اگر آپ نہیں جانتے کہ آپ کا بائیوٹن لیول کم ہے تو آپ اپنی خوراک میں بیگم کو بالکل بھی شامل نہیں کریے گا کیونکہ بائیوٹن سپلیمنٹ تو ان کے لئے ہے جن کو بائیوٹن کی کمی ہوتی ہے یا وہ لوگ جو بائیوٹن ریچ فوڈ نہیں کھا سکتے جبکہ بالوں کے لیے بائیوٹن اتنا ضروری نہیں ہوتا جتنا کہ وہ سمجھتے ہیں کیونکہ اس کا بنیادی مقصد ہوتا ہے نیوٹرینٹس کو نظر جی میں کنورٹ کرنا یا تبدیل کرنا لیکن اگر آپ کے اندر بالوں کو طاقت دینے والے دوسرے نیوٹرینٹس ہوگئے ہی نہیں تو بائیوٹین اکیلا کیا کرے گا اس لئے بائیوٹن کو  کارگر کے لیے ضروری ہے کہ آپ دوسرے نیوٹرینٹس بھی لیں جن سے متعلق میں اپنی اگلی تحریر میں بات کروں گا انشاءاللہ ۔
تو اس ساری بحث کا یہ نتیجہ نکلا کہ اگر آپ بائیوٹن زیادہ استعمال کرتے ہیں تو وٹر سالوبل ہونے کے وجہ سے یہ آپ کے پیشاب کے ساتھ بہہ جائے گا نہ کہ آپ کے جسم میں رہے گا جب کہ آپ کو بہت سی مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے اور اگر اس کی کمی ہوگئی تو سارے جسم کو اس کا نقصان ہوگا نہ کہ صرف بالوں کو لیکن ایسا بھی بہت کم ہوتا ہے یا شاید بلکل نہیں ہوتا جبکہ یہ تحریر لکھنے کا مقصد لوگوں میں بائیوٹن سے متعلق آگاہی پیدا کرنا تھا تاکہ وہ نہ تو بے جا پیسہ بہائیں  اور کمپنیوں کے جانسے میں آئیں بلکہ اپنی صحت سے بھی نہ کھیلیں ۔۔۔!!


Comments

Popular posts from this blog

کیا سائنسدانوں نے مصنوعی خلیہ بنا لیا ؟

کیا سائنس دانوں نے مصنوعی خلیہ بنا لیا؟ تحریر: ڈاکٹر نثار احمد پچھلے کچھ دنوں سے کچھ فورمز پر یہ بحث چھڑی ہوئی ہے کہ کچھ حیاتیات دانوں نے تجربہ گاہ میں مصنوعی خلیے تیار کر لئے ہیں۔ تفصیلات اس لنک میں۔ https://www.sciencemag.org/news/2018/11/biologists-create-most-lifelike-artificial-cells-yet اس تمام بحث سے پہلے آپ کو یہ جاننا ہوگا کہ خلیہ دراصل ہوتا کیا ہے۔ خلیے کی تعریف ہم یوں کرسکتے ہیں کہ یہ زندگی کی ساختی اور فعلیاتی اکائی ہے۔ ایک خلیے کے اندر سینکڑوں مختلف عضویے ہوتے ہیں جو مل جل کر فیکٹری کی طرح کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد اینزائمز بھی موجود ہوتے ہیں جو کیمیائی تعاملات میں عمل انگیز کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ خلیہ تقسیم در تقسیم ہو کر اپنے جیسے مزید خلیے بنا سکتا ہے۔ کچھ جاندار ایسے بھی پائے جاتے ہیں جو صرف ایک خلیے پر مشتمل ہوتے ہیں۔ انہیں ہم یک خلوی جاندار بھی کہتے ہیں۔ اوپر دئیے گئے آرٹیکل میں جو کہ سائنس جریدے میں پبلش ہوا کوئی بہت زیادہ نیا کارنامہ نہیں کیا گیا۔ اس پیپر میں بتایا گیا کہ کہ تجربہ گاہ میں کچھ خلیوں سے ملتی جلتی ساختیں بنائی گئیں جن م...

سانڈے کا تیل میڈیکل سائنس کی نظر میں !

سانڈے کا تیل میڈیکل سائنس کی نظر میں ! جنسی و نفسیاتی بیماریاں اور جانوروں کا قتل عام ۔۔۔! (18+ تحریر) __________________ تحقیق و تحریر : حسن خلیل چیمہ ______________________________________________ نوٹ : ( یہ تحریر عوامی آگاہی اور معصوم جانوروں کے بے جا قتل عام کو روکنے کے لئے اور عوام تک جدید میڈیکل سائنس کی رخ سے درست معلومات پہنچانے کی ایک کوشش ہے سانڈے کے تیل کے بارے میں اپنی رائے اور تجربے کو ایک طرف رکھ کہ اس تحریر کا مکمل مطالعہ کرنے کے بعد ہی اختلاف کریں شکریہ ) (خواتین اس تحریر کو پڑھنے سے اجتناب کریں ) ہمیشہ سے یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ جہاں دنیا سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کرتی جا رہی ہے وہی ہم پاکستانی آج بھی اسی زمانہ قدیم میں جی رہیں ہیں جس میں انسانی سائنسی انقلاب سے پہلے ہمارے اجداد نے زندگی  گزاری  آج بھی ہم اسی طریقہ کار پر چل رہیں ہیں جہاں بیمار ہونے پر  اندازے سے دوا دینے والا کوئی حکیم ہوتا تھا جو مختلف جڑی بوٹیوں کو ملا کر کوئی ایسی دوا دے دیتا تھا جو وقتی طور ریلیف فراہم کرتی تھی کیونکہ ان وقتوں میں لوگوں کی خوارک میں زیادہ ملاوٹ نہ تھ...

قرآن اور سرن لیبارٹری

سورة انبیاء کی آیت نمبر 30 اور سرن لیبارٹری ۔۔۔!!! ____________________ سورۃ الانبیاء آیت نمبر 30 میں ربِ کائنات فرماتا ہے کہ اَوَلَمۡ يَرَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ كَانَتَا رَتۡقًا فَفَتَقۡنٰهُمَا‌ؕ وَجَعَلۡنَا مِنَ الۡمَآءِ كُلَّ شَىۡءٍ حَىٍّ‌ؕ اَفَلَا يُؤۡمِنُوۡنَ‏ ﴿۳۰﴾ کیا کافروں نے نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں ملے ہوئے تھے تو ہم نے جدا جدا کردیا۔ اور تمام جاندار چیزیں ہم نے پانی سے بنائیں۔ پھر یہ لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے؟  ﴿۳۰﴾ معزز قارئین علماء کے نزدیک یہ آیت بگ بینگ سے متعلق ہے کہ ایک عظیم الشان دھماکہ ہوا جس سے اربوں میل دور تک دھواں پھیل گیا پھر اس دھوئیں میں سے  ٹھوس اجسام ستارے ،سیارے اور کومینٹس وغیرہ بننے کا عمل شروع ہوا ایک اور جگہ  ارشاد ہے کہ ثُمَّ اسۡتَوٰىۤ اِلَى السَّمَآءِ وَهِىَ دُخَانٌ فَقَالَ لَهَا وَلِلۡاَرۡضِ ائۡتِيَا طَوۡعًا اَوۡ كَرۡهًاؕ قَالَتَاۤ اَتَيۡنَا طَآٮِٕعِيۡنَ‏ ﴿۱۱﴾ پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا اور وہ دھواں تھا تو اس نے اس سے اور زمین سے فرمایا کہ دونوں آؤ (خواہ) خوشی سے خواہ ناخوشی سے۔ انہوں...