Skip to main content

نوجوانوں میں بال گرنے کی وجوہات اور سلجھاو (تیسرا حصہ)

نوجوانوں میں بال گرنے کی وجوہات اور سلجھاؤ (تیسرا حصہ)
گرتے بالوں کو کیسے روکیں ؟
________________________________
تحریر و پیشکش: حسن خلیل چیمہ
Powered by : science Group of Pakistan
_______________________________________________

بال گرنے کی وجوہات اور سلجھاؤ کے تحریری سلسلے کی پہلی دو اقساط میں ہم نے جانا نوجوانوں میں DHT کے بڑھ جانے کی وجہ سے بالوں کا گرنا اور Biotin کا بالوں کی صحت میں کیا کردار ہوتا ہے ۔
آج ہم بال گرنے کی بنیادی وجوہات کی بات کریں گے کہ کیسے غیر متوازن خوراک بالوں کے گرنے کی وجہ بنتی ہے اور کیسے متوازن غذا کے استعمال انھیں روکا بھی جا سکتا ہے ۔
تو چلیئے شروع کرتے ہیں اپنی دلچسپ اور اہم ترین تحریر کو ۔۔۔۔!!
_______________________________________________

جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ آج کل ہر دوسرا بندہ بال پتلے ہونے کی یا بال گرنے کی شکایت کرتا نظر آتا ہے اس کے لیے لوگ طرح طرح کے تیل ،شیمپو اور کریمیں وغیرہ استعمال کرتے ہیں لیکن پھر بھی بال گرنا اور پتلا ہونا کم نہیں ہوتے بند نہیں ہوتے اور یہاں تک کہ آپ کو سکن ڈاکٹر یا بالوں کے ڈاکٹر سے رجوع کرنا پڑتا ہے لیکن ایسا کرنے سے بھی کچھ زیادہ اثر نہیں پڑتا کیونکہ ڈاکٹر جو دوائی وغیرہ دیتے ہیں وہ بھی زیادہ دیر اپنا اثر برقرار نہیں رکھ پاتی اور چند ہفتوں اور کچھ کے ساتھ چند مہینوں کے بعد پھر سے یہ مسئلہ شروع ہو جاتا ہے اور نتیجہ گنجاپن اور عورتوں میں بال ٹوٹ ٹوٹ کر چھوٹے چھوٹے رہ جاتے ہیں ۔ اب اس کا حل کیا ہے ؟
دیکھیئے ہمارے جسم کا پورا نظام نیوٹریشن پر چلتا ہے پھر وہ بال ہو یا جسم کا کوئی اور حصہ ! اس کے تندروست ہونے اور وہاں بیماری پیدا ہونے کی وجہ نیوٹریشن ہوتی ہے یعنی نیوٹریشن اچھی ہوگی تو جسم تندرست رہے گا اور اگر نیوٹریشن خراب ہو گئی تو جسم میں بیماریاں پیدا ہونا شروع ہو جائیں گی ۔
اگر بالوں کی بات کی جائے تو بالوں کا جھڑنا بھی بری نیوٹریشن ہی ایک وجہ ہے اور شاید سب سے بڑی وجہ ہے آج کے پاکستانی unhealty لائف سٹائل میں لوگ صیحیح نیوٹریشن نہیں لے پاتے اور جو لوگ ورزش کرتے ہیں ،اپنے آپ پر دھیان دیتے ہیں اور اچھی ڈائٹ لیتے ہیں ان کے بال اکثر ٹھیک ہوتے ہیں۔
تو نیوٹریشن میں ہمیں کیا کیا تبدیلیاں کرنا پڑیں گی کہ ہمارے بال اچھے رہیں

1۔آئرن کی کمی
سب سے پہلے آپ کی ڈائٹ میں آئرن کی کمی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ بہت سے لوگوں میں آئرن کی کمی ہے اور آئرن کی کمی کی وجہ سے ان کے بال جھڑنا شروع ہو جاتے ہیں تو آپ کے جسم میں آئرن کی کمی نہیں ہونی چاہیے ورنہ آپ کے بال پتلے ہونا شروع ہوجائیں گے
تو اب آئرن کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کن کن غذاؤں کا استعمال کیا جا سکتا ہے

نان ویج میں چکن ،میٹ، انڈے اور مچھلی میں بہت زیادہ آئرن ہے
سبزی میں آپ پالک کھا سکتے ہیں بروکلی اور گوبھی کھا سکتے ہیں
اس سے یہ ہوگا کہ آپ کو دن میں جتنا آرن چاہیے ہوگا اتنا آپ کو ملتا رہے گا

2-پروٹین
دوسرے نمبر پر آتا ہے پروٹین
پروٹین اسینشل نیوٹرینٹ یا بنیادی انگریڈینٹ ہے آپ کے بالوں کے لیے۔ اگر آپ کی ڈئٹ میں پروٹین کی کمی ہے تو تب بھی آپ کے بال گئے کیونکہ آپ کے بالوں کے لیے امینو ایسڈ بہت ہی زیادہ ضروری ہے جو کہ آپ کے بالوں کو طاقتور بناتا ہے اور بال ٹوٹنے سے بچاتا ہے اور کچھ لوگوں میں جو آدھے بال ٹوٹتے ہیں وہ امینو ایسڈ کی کمی کی وجہ ہی ہے کہ اکثر عورتوں میں بال ٹوٹ کر چھوٹے چھوٹے رہ جاتے ہیں
اب امینو ایسڈ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے آپ کو کون کون سی خوراک کھانی چاہیے تو اس میں شامل ہے چکن ،مچھلی، انڈے اور انڈوں کی سفیدی وغیرہ
اس کے بعد پنیر لے سکتے ہیں سویا بین لے سکتے ہیں ،ٹافو ،دالیں اور خشک میوا جات ،دودھ ،دہی اور اگر آپ جم جاتے ہیں تو وئے پروٹین لے سکتے ہیں
اور یہاں وے پروٹین کی بات کرتا چلوں تو وے پروٹین بالکل بھی بالوں کو حرام نہیں کرتا یہ صرف ہمارے پاکستان میں خرافات ہیں کہ وے پروٹین بالوں کو خراب کر دیتا ہے جن باڈی بلڈرز کے بال جھڑ جاتے ہیں اس کی وجہ پروٹین نہیں بلکہ طرح طرح کے سٹینڈرڈز اور ڈرگز ہوتے ہیں

3-وٹامن سی
وٹامن سی امیون سسٹم کو بوسٹ ہے یہ تو سب کو ہی معلوم ہو گا لیکن یہ بالوں کے لئے بھی بہت ضروری ہے کیونکہ وہ وٹامن سی آئرن کو جذب کرنے میں مدد دیتا ہے تو اگر آپ آئرن ریچ فوڈ لے رہے ہیں لیکن وٹامن سی آپ کی ڈائٹ میں شامل نہیں ہے تو آپ کا جسم کبھی بھی آئرن کو جذب نہیں کر پائے گا اس لئے آپ کو اپنی خوراک میں وٹامن سی کو ضرور شامل کرنا چاہیے
وٹامن سی کن ان چیزوں میں پایا جاتا ہے یہ تو شاید سب کو ہی معلوم ہوگا مالٹا ،لیموں ،ٹماٹر اور آلو میں وٹامن سی بکثرت پایا جاتا ہے

4- اومیگا تھری
جب امیگا تھری کی بات کرتے ہیں تو دماغ کی بات ہوتی ہے کیونکہ آپ کا جوسکلپ ہے یا دماغ ہے اس کے لیے امیگا تھری بہت ہی زیادہ ضروری ہے جب آپ کے سر کی جلد خشک اور کھردری یا اس میں خارش ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے جسم میں امیگا تھری کی کمی ہے تو اس وقت آپ کو امیگا تھری ریچ فوڈز چاہیے
امیگا تھری جس خوراک میں پایا جاتا ہے اس میں شامل ہے مچھلی ،بیجوں میں تخم بلنگا ،السی اور تیلوں میں ،جبکہ میوہ جات میں مونگ پھلی ،اخروٹ ،کاجو اور بادام وغیرہ میں پایا جاتا ہے

5-بائیوٹن
بائیوٹین کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے اور کتنا ضروری ہے اس پر میں اس سلسلے کی پچھلی تحریر میں تفصیل سے بیان کر چکا ہوں ۔لیکن یہاں پر تھوڑا سا تعارف کروانا چاہوں گا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ بائیوٹن کی وجہ سے ان کے بال جھڑ رہے ہیں لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے بہرحال پھر بھی بائیوٹن کو اپنی خوراک میں شامل کرنا چاہیے
بائیوٹن گوشت ،انڈے کی سفیدی اور اخروٹ وغیرہ میں بائیوٹین بکثرت پایا جاتا ہے
بائیوٹن آپ کے بالوں کو صحت مند رکھتا ہے اور صحت مند بالوں کے لئے آپ کی خوراک میں بائیوٹین کا ہونا بہت ضروری ہے

6 -مساج scalp massage
آپ اپنی بالوں کی حفاظت کے لیے ہفتے میں کم از کم دو بار سکلپ میں ضرور کروائیں ہر روز مساج کروانا بالوں کے لیے نقصان دہ ہے ۔
اب اسے ہوتا کیا ہے ؟ مساج کرنے سے جب آپ کی انگلیاں یا جو مساج کر رہا ہے اس کی انگلیاں آپ کے سکلپ یا بالوں کی جلد پر رگڑ کھاتی ہیں تو وہاں حرارت پیدا ہوتی ہے جس سے بالوں کے نیچے کی جلد میں بلڈ سرکولیشن بڑھ جاتا ہے اور بلڈ سرکولیشن کا مطلب ہوتا ہے کہ جو آپ کے جسم میں نیوٹرنٹس ہوتے ہیں وہ آپ پورے جسم میں خون کی مدد سے سفر کرنا شروع کر دیتے ہیں یا تیز سفر کرتے ہیں تو جب آپ مساج کرواتے ہیں تو بیڈ سرکولیشن کے تیز ہونے کی وجہ سے آپ کے بالوں کو مطلوبہ نیوٹرینٹس ملنا شروع ہو جاتے ہیں جس سے آپ کے بال کبھی کمزور نہیں پڑتے ۔
ہم مساج کے لیے ہم مکلف تیل استعمال کر سکتے ہیں جیسے کہ ناریل کا تیل ،بادام کا تیل اور زیتون کے تیل سے ہفتے میں دو بار ضرور مساج کروایں
یہ تو تھے وہ سب نیوٹرینٹس جن کی مدد سے آپ اپنے بالوں کو خراب ہونے کے بعد دوبارہ ٹھیک کر سکتے ہیں

اب کچھ بات کرتے ہیں ان چیزوں کے بارے میں جو بالوں کو خراب کرتی ہیں
بالوں کو حساب کرنے میں سب سے زیادہ ہاتھ ہیر پروڈکٹس کا ہوتا ہے اس لئے کوشش کریں کہ بالوں پر کم سے کم پروڈکٹس کا استعمال کریں اور اگر کوئی ہیں ہیئر پروڈکٹ استعمال کی گئی ہو تو رات کو بال ضرور دھو کے سوئیں ۔ورنہ رات بھر آپ کے بالوں میں رہنے سے وہ پروڈکٹ آپ کے بالوں کی صحت پر منفی اثرات ڈالتی رہے گی
دوسرا زیادہ بلو ڈرائیور کا استعمال بالکل نہ کریں کیونکہ زیادہ ہیٹ بھی آپ کے بالوں کے لیے نقصان دہ ہے اور آپ کے بالوں کو خراب کرتی ہیں
تیسرے نمبر پر اگر آپ سٹیٹنر استعمال کرتے ہیں تو وہ بھی آپ کے بالوں کی عمر کو بہت زیادہ کم کر دیتا ہے اس لیے کوشش کریں کہ کم سے کم چکر کا استعمال ہو
اس کے بعد اچھے شمپو کا استعمال کریں اور ہر روز بال نہ دھوئیں بلکہ دو دن چھوڑ کے بالوں کو شیمپو سے دھوئیں کیونکہ شمپو آپ کے بالوں میں سے نیچرل یا قدرتی آئل کو ختم کرتا ہے
اس کے ساتھ آپ کو مصنوعی مشروبات یعنی کولا ،سافٹ ڈرنکس ، جوس وغیرہ سے بچنا ہے
اس کے علاوہ Aspartame نامی مصنوعی شوگر سے بھی بچنا ہے یہ ہدایت بنیادی طور پر باڈی بلڈرز کے لئے ہے کیونکہ اسپارٹم نامی شوگر وے پروٹین اور دیگر سپلیمنٹس وغیرہ میں پائی جاتی ہے جو کہ بال گرنے کی وجہ بنتی ہے اس لئے آپ سپارٹم فری وے پروٹین کا استعمال کریں
اس کے بعد جو لوگ ڈرگز یا سٹیرائڈز کا استعمال کرتے ہیں وہ بھی استعمال بند کریں کیونکہ یہ ڈرگز مختلف نیوٹرینٹس کو برباد کرتے ہیں جو کہ بالوں کے لئے ضروری ہیں اور بالوں کو نہ مل پانے کی وجہ سے بال گرنے لگتے ہیں جبکہ کچھ باڈی بلڈرز سٹیرائڈز کا استعمال کرتے ہیں اور ساتھ میں وے پروٹین کا استعمال کرنے کی وجہ سے ٹیسٹاسٹیرون لیول بڑھ جاتا ہے اور نتیجہ بالوں کا گرنا شروع ہو جاتا ہے اور لوگ سوچتے ہیں کہ پروٹین کی وجہ سے یہ نقصان ہوتا ہے جو کہ بلکل غلط ہے
___________________________________
ڈائٹ کیسے بنائیں ؟
اوپر میں کیونکہ بہت سے چیزوں کے بارے میں بتایا ہے تو سب چیزوں کو ایک ساتھ کیسے لیا جائے کچھ لوگوں کے ذہن میں یہ سوال ضرور اٹھ رہا ہو گا تو میں اس کے لئے ایک سادہ سا پلان بتاتا ہوں وہ کچھ یوں کہ آپ اپنی دن بھر کی ڈائٹ کو اگر متوازن کرنا چاہتے ہیں تو دن میں دہی 250 گرام ,سلاد اور ایک انڈا ضرور لیں
ایسا کرنے سے آپ کے جسم کو کافی نیوٹرینٹس اور وٹامن مل جاتے ہیں ساتھ میں اگر ملٹی وٹامن کی گولی شامل کر لیں تو اچھی بات ہے اس کے علاوہ اومیگا 3 کے لئے آپ فش آئل کا استعمال بھی کر سکتے ہیں
تو یہ تھا میرا بالوں کو ٹھیک کرنے کا طریقہ اور آپ بھی اگر ایسا کرتے ہیں تو آپ کے بال نہ صرف صحت مند رہیں گے بلکہ اگر خراب بھی ہیں تو جلد ٹھیک کو جائیں گے کیونکہ نیوٹریشن ہی سب کچھ ہے اگر آپ اچھی خوراک نہیں لیتے تو جتنی مرضی دوایاں کھا لیں کچھ ٹھیک نہیں ہونے والا

آج کے لئے اتنا ہی اگلی تحریروں میں ہم خشکی سکری اور بال سفید ہونے سے متعلق بات کریں گے اپنا قیمتی وقت دینے کا بہت شکریہ 🖤
ایک گزارش ہے کہ اپنے دوستوں کو "سائنس گروپ آف پاکستان "میں ضرور
یڈ کریں تاکہ وہ بھی ایسی ہی اچھی معلومات سے مستفید ہو سکیں شکریہ 🖤


Comments

Popular posts from this blog

کیا سائنسدانوں نے مصنوعی خلیہ بنا لیا ؟

کیا سائنس دانوں نے مصنوعی خلیہ بنا لیا؟ تحریر: ڈاکٹر نثار احمد پچھلے کچھ دنوں سے کچھ فورمز پر یہ بحث چھڑی ہوئی ہے کہ کچھ حیاتیات دانوں نے تجربہ گاہ میں مصنوعی خلیے تیار کر لئے ہیں۔ تفصیلات اس لنک میں۔ https://www.sciencemag.org/news/2018/11/biologists-create-most-lifelike-artificial-cells-yet اس تمام بحث سے پہلے آپ کو یہ جاننا ہوگا کہ خلیہ دراصل ہوتا کیا ہے۔ خلیے کی تعریف ہم یوں کرسکتے ہیں کہ یہ زندگی کی ساختی اور فعلیاتی اکائی ہے۔ ایک خلیے کے اندر سینکڑوں مختلف عضویے ہوتے ہیں جو مل جل کر فیکٹری کی طرح کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد اینزائمز بھی موجود ہوتے ہیں جو کیمیائی تعاملات میں عمل انگیز کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ خلیہ تقسیم در تقسیم ہو کر اپنے جیسے مزید خلیے بنا سکتا ہے۔ کچھ جاندار ایسے بھی پائے جاتے ہیں جو صرف ایک خلیے پر مشتمل ہوتے ہیں۔ انہیں ہم یک خلوی جاندار بھی کہتے ہیں۔ اوپر دئیے گئے آرٹیکل میں جو کہ سائنس جریدے میں پبلش ہوا کوئی بہت زیادہ نیا کارنامہ نہیں کیا گیا۔ اس پیپر میں بتایا گیا کہ کہ تجربہ گاہ میں کچھ خلیوں سے ملتی جلتی ساختیں بنائی گئیں جن م...

سانڈے کا تیل میڈیکل سائنس کی نظر میں !

سانڈے کا تیل میڈیکل سائنس کی نظر میں ! جنسی و نفسیاتی بیماریاں اور جانوروں کا قتل عام ۔۔۔! (18+ تحریر) __________________ تحقیق و تحریر : حسن خلیل چیمہ ______________________________________________ نوٹ : ( یہ تحریر عوامی آگاہی اور معصوم جانوروں کے بے جا قتل عام کو روکنے کے لئے اور عوام تک جدید میڈیکل سائنس کی رخ سے درست معلومات پہنچانے کی ایک کوشش ہے سانڈے کے تیل کے بارے میں اپنی رائے اور تجربے کو ایک طرف رکھ کہ اس تحریر کا مکمل مطالعہ کرنے کے بعد ہی اختلاف کریں شکریہ ) (خواتین اس تحریر کو پڑھنے سے اجتناب کریں ) ہمیشہ سے یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ جہاں دنیا سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کرتی جا رہی ہے وہی ہم پاکستانی آج بھی اسی زمانہ قدیم میں جی رہیں ہیں جس میں انسانی سائنسی انقلاب سے پہلے ہمارے اجداد نے زندگی  گزاری  آج بھی ہم اسی طریقہ کار پر چل رہیں ہیں جہاں بیمار ہونے پر  اندازے سے دوا دینے والا کوئی حکیم ہوتا تھا جو مختلف جڑی بوٹیوں کو ملا کر کوئی ایسی دوا دے دیتا تھا جو وقتی طور ریلیف فراہم کرتی تھی کیونکہ ان وقتوں میں لوگوں کی خوارک میں زیادہ ملاوٹ نہ تھ...

قرآن اور سرن لیبارٹری

سورة انبیاء کی آیت نمبر 30 اور سرن لیبارٹری ۔۔۔!!! ____________________ سورۃ الانبیاء آیت نمبر 30 میں ربِ کائنات فرماتا ہے کہ اَوَلَمۡ يَرَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ كَانَتَا رَتۡقًا فَفَتَقۡنٰهُمَا‌ؕ وَجَعَلۡنَا مِنَ الۡمَآءِ كُلَّ شَىۡءٍ حَىٍّ‌ؕ اَفَلَا يُؤۡمِنُوۡنَ‏ ﴿۳۰﴾ کیا کافروں نے نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں ملے ہوئے تھے تو ہم نے جدا جدا کردیا۔ اور تمام جاندار چیزیں ہم نے پانی سے بنائیں۔ پھر یہ لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے؟  ﴿۳۰﴾ معزز قارئین علماء کے نزدیک یہ آیت بگ بینگ سے متعلق ہے کہ ایک عظیم الشان دھماکہ ہوا جس سے اربوں میل دور تک دھواں پھیل گیا پھر اس دھوئیں میں سے  ٹھوس اجسام ستارے ،سیارے اور کومینٹس وغیرہ بننے کا عمل شروع ہوا ایک اور جگہ  ارشاد ہے کہ ثُمَّ اسۡتَوٰىۤ اِلَى السَّمَآءِ وَهِىَ دُخَانٌ فَقَالَ لَهَا وَلِلۡاَرۡضِ ائۡتِيَا طَوۡعًا اَوۡ كَرۡهًاؕ قَالَتَاۤ اَتَيۡنَا طَآٮِٕعِيۡنَ‏ ﴿۱۱﴾ پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا اور وہ دھواں تھا تو اس نے اس سے اور زمین سے فرمایا کہ دونوں آؤ (خواہ) خوشی سے خواہ ناخوشی سے۔ انہوں...