Skip to main content

#Vitamins




(دوسرا حصہ )

•Vitamin K
وٹامن کے ، انسانی جسم کی اہم ضرورت ہے۔ انسانی جسم وٹامن کے کو پروتھرومبن نامی پروٹین بنانے کے لئے استعمال کرتا ہے ۔ وہ پروٹین بلڈ کلاٹنگ ( کسی زخم کی وجہ سے خون کا بہنا اور لوتھڑا بن جانا) اور بون میٹابولزم کی وجہ سے بہت اہمیت کی حامل ہے۔
وٹامن کے" مختلف غذائی اجزاء سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
ان میں پتوں والی سبزیاں ، سرسوں کا ساگ ، پالک ، شلجم اور گوبھی جیسی سبزیاں بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ انڈوں اور گوشت میں بھی تھوڑی مقدار میں وٹامن کے پایا جاتا ہے۔
وٹامن کے" کی  قلت ، بلڈ کلاٹنگ میں کمی کا باعث بنتی ہے۔ کیونکہ اس کی وجہ سے پروتھرومبن پروٹین کی لیول کم ہو جاتی ہے اور اس کی وجہ سے  بون میٹابولزم بھی متاثر ہوتا ہے۔
•Vitamin B complex (thiamine , riboflavin , niacin , B6 , B12 , folic acid , pantothenic acid , biotin)
 وٹامن بی آٹھ مرکبات پر مشتمل ایک گروپ ہے ، جو انسانی جسم میں مختلف اعضاء و سرشتوں میں بہت اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ وٹامنز انسانی جسم کے اندر مل کر کام کرتے ہیں اور ہر مرکب اپنا مخصوص کام کرتا ہے۔

اوپر ہیڈنگ میں آٹھ وٹامنز کے نام بتائے گئے ہیں ، آسانی کے لئے ان کو ترتیبوار
B¹,B²,B³,B5 ,B6 ,B7 ,B9 ,And B12
کہا گیا ہے ۔ اسی مناسبت سے ان کو وٹامن بی کمپلیکس کیاجاتا ہے۔
Thiamin(B¹)
دل ، جگر ، گردے اور دماغ کا کام تھیامن پر مشتمل ہے۔ انسانی جسم کو تھیامن کی ضرورت ہوتی ہے ، تاکہ غذا سے کاربوہائیڈریٹس کو حاصل کیا جاسکے۔ نیوروٹرانسمیٹرز (دماغی کیمیکلز ) کو بنانے کے لئے بھی تھیامن اہم ہے۔
تھیامن کو اناج ، خشک میوہ جات اور پھلیوں والی سبزیوں سے  حاصل کیا جاسکتا ہے۔ تھیامن کی کمی ،  دل کے مسائل ، وزن میں کمی وغیرہ کا باعث بنتی ہے۔
•Riboflavin (B²)
رائبوفلیون چمڑی ، خون کے خلیوں اور دماغی معاملات میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اگر آپ کو "پاؤں کی جلن " عذاب دے رہی ہے تو آپ سمجھ جائیں کہ آپ رائبوفلیون کی کمی کا شکار ہیں۔
اسی طرح کچھ اور بیماریاں جن میں ہائپر ٹینشن اور کمزور یاداشت بھی شامل ہیں۔ رائبو فلیون کو مختلف غذائوں سے حاصل کیا جاتا ہے ۔
مشرومز ، انڈے ، سبزیاں اور ڈیری مصنوعات میں رائبوفلیون کثرت سے پائی جاتی ہے۔
•Niacin( B³)
انسانی جسم میں نیاسن کی ضروری مقدار کا ہونا ، جسم کی تندرستی کے لئے لازم ہے۔ البتہ نیاسن کی اضافی مقدار کو کولیسٹرول لیولز کو توازن میں رکھنے کے لئے علاج کی طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
ٹونا مچھلی ، مونگ پھلی ، کدو اور مرغی اپنے اندر نیاسن کی اچھی مقدار رکھتے ہیں۔۔۔

ہالیپوٹہ آفتاب

Comments

Popular posts from this blog

کیا سائنسدانوں نے مصنوعی خلیہ بنا لیا ؟

کیا سائنس دانوں نے مصنوعی خلیہ بنا لیا؟ تحریر: ڈاکٹر نثار احمد پچھلے کچھ دنوں سے کچھ فورمز پر یہ بحث چھڑی ہوئی ہے کہ کچھ حیاتیات دانوں نے تجربہ گاہ میں مصنوعی خلیے تیار کر لئے ہیں۔ تفصیلات اس لنک میں۔ https://www.sciencemag.org/news/2018/11/biologists-create-most-lifelike-artificial-cells-yet اس تمام بحث سے پہلے آپ کو یہ جاننا ہوگا کہ خلیہ دراصل ہوتا کیا ہے۔ خلیے کی تعریف ہم یوں کرسکتے ہیں کہ یہ زندگی کی ساختی اور فعلیاتی اکائی ہے۔ ایک خلیے کے اندر سینکڑوں مختلف عضویے ہوتے ہیں جو مل جل کر فیکٹری کی طرح کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد اینزائمز بھی موجود ہوتے ہیں جو کیمیائی تعاملات میں عمل انگیز کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ خلیہ تقسیم در تقسیم ہو کر اپنے جیسے مزید خلیے بنا سکتا ہے۔ کچھ جاندار ایسے بھی پائے جاتے ہیں جو صرف ایک خلیے پر مشتمل ہوتے ہیں۔ انہیں ہم یک خلوی جاندار بھی کہتے ہیں۔ اوپر دئیے گئے آرٹیکل میں جو کہ سائنس جریدے میں پبلش ہوا کوئی بہت زیادہ نیا کارنامہ نہیں کیا گیا۔ اس پیپر میں بتایا گیا کہ کہ تجربہ گاہ میں کچھ خلیوں سے ملتی جلتی ساختیں بنائی گئیں جن م...

سانڈے کا تیل میڈیکل سائنس کی نظر میں !

سانڈے کا تیل میڈیکل سائنس کی نظر میں ! جنسی و نفسیاتی بیماریاں اور جانوروں کا قتل عام ۔۔۔! (18+ تحریر) __________________ تحقیق و تحریر : حسن خلیل چیمہ ______________________________________________ نوٹ : ( یہ تحریر عوامی آگاہی اور معصوم جانوروں کے بے جا قتل عام کو روکنے کے لئے اور عوام تک جدید میڈیکل سائنس کی رخ سے درست معلومات پہنچانے کی ایک کوشش ہے سانڈے کے تیل کے بارے میں اپنی رائے اور تجربے کو ایک طرف رکھ کہ اس تحریر کا مکمل مطالعہ کرنے کے بعد ہی اختلاف کریں شکریہ ) (خواتین اس تحریر کو پڑھنے سے اجتناب کریں ) ہمیشہ سے یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ جہاں دنیا سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کرتی جا رہی ہے وہی ہم پاکستانی آج بھی اسی زمانہ قدیم میں جی رہیں ہیں جس میں انسانی سائنسی انقلاب سے پہلے ہمارے اجداد نے زندگی  گزاری  آج بھی ہم اسی طریقہ کار پر چل رہیں ہیں جہاں بیمار ہونے پر  اندازے سے دوا دینے والا کوئی حکیم ہوتا تھا جو مختلف جڑی بوٹیوں کو ملا کر کوئی ایسی دوا دے دیتا تھا جو وقتی طور ریلیف فراہم کرتی تھی کیونکہ ان وقتوں میں لوگوں کی خوارک میں زیادہ ملاوٹ نہ تھ...

قرآن اور سرن لیبارٹری

سورة انبیاء کی آیت نمبر 30 اور سرن لیبارٹری ۔۔۔!!! ____________________ سورۃ الانبیاء آیت نمبر 30 میں ربِ کائنات فرماتا ہے کہ اَوَلَمۡ يَرَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ كَانَتَا رَتۡقًا فَفَتَقۡنٰهُمَا‌ؕ وَجَعَلۡنَا مِنَ الۡمَآءِ كُلَّ شَىۡءٍ حَىٍّ‌ؕ اَفَلَا يُؤۡمِنُوۡنَ‏ ﴿۳۰﴾ کیا کافروں نے نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں ملے ہوئے تھے تو ہم نے جدا جدا کردیا۔ اور تمام جاندار چیزیں ہم نے پانی سے بنائیں۔ پھر یہ لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے؟  ﴿۳۰﴾ معزز قارئین علماء کے نزدیک یہ آیت بگ بینگ سے متعلق ہے کہ ایک عظیم الشان دھماکہ ہوا جس سے اربوں میل دور تک دھواں پھیل گیا پھر اس دھوئیں میں سے  ٹھوس اجسام ستارے ،سیارے اور کومینٹس وغیرہ بننے کا عمل شروع ہوا ایک اور جگہ  ارشاد ہے کہ ثُمَّ اسۡتَوٰىۤ اِلَى السَّمَآءِ وَهِىَ دُخَانٌ فَقَالَ لَهَا وَلِلۡاَرۡضِ ائۡتِيَا طَوۡعًا اَوۡ كَرۡهًاؕ قَالَتَاۤ اَتَيۡنَا طَآٮِٕعِيۡنَ‏ ﴿۱۱﴾ پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا اور وہ دھواں تھا تو اس نے اس سے اور زمین سے فرمایا کہ دونوں آؤ (خواہ) خوشی سے خواہ ناخوشی سے۔ انہوں...