#Nukemars
ایلون مسک کا "نیوک مارس پروجیکٹ " !
_____________________________
ابھی کچھ ہی دن پہلے کی بات ہے" ایلون مسک "Elon musk ایک کھرب پتی شخص جنھیں فیوچریسٹک مائنڈ سیٹ والا انٹرپنیور بھی مانا جاتا ہے انھوں نے ایک ٹویٹ کیا بہت ہی پاپولر ٹویٹ جس میں انھوں نے لکھا Nukemars ۔
سپیس ایکس اور ٹیسلا جیسی فیوچریسٹک کمپنیز کے مالک کی حیثیت سے مجھے ایلون مسک سے ایسے الفاظ کی امید نہ تھی۔ ان کے مطابق ماس پر ایٹم بم گرائے جائیں وہ بھی ایک نہیں دو نہیں بلکہ اتنے کہ اس کی تپش سے مارس پر جمی پولر آئس یا سطح پر جمی برف پگھل جائے اور اس میں سے ٹریپڈ یا پھنسی ہوئی کاربن ڈائی آکسائیڈ مارس کو ایک نیا اٹموسفیر یا ایک نیا ماحول فراہم کرے جس سے کاربن ڈائی آکسائیڈ میں اضافہ ہو اور اس سے ہو گا یہ کہ کیونکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ ایک گرین ہاؤس گیس ہے تو وہ سورج کی روشنی کو گزرنے دے گی جس سے مارس کی سطح پر جمی برف پگھل جائے گی اور برف پانی میں تبدیل ہو کر دوبارہ مارس کی سطح پر بہنے لگے گی ۔ اب جن کو یہ نہیں معلوم تو ان کو پتا دیں کہ مارس کی سطح پر کبھی پانی موجود تھا کیونکہ ہمارے پاس مارس کی جو تصاویر موجود ہیں ان میں ندی نالوں کے نشانات واضح دیکھے جا سکتے ہیں ۔
ایلون مسک کے مطابق ایسا کرنے سے مارس کو پتلا ہے سہی لیکن کرہ ہوائی ضرور ملے گا جو ابھی نہیں ہے اس کے پاس اور ساتھ میں ساتھ میں پانی بھی مائع حالت میں آ جائے گا ۔
اب ایلون مسک چاہتے ہیں کہ انسان جلد سے جلد ایک انٹر پیلنٹری سیولایزیشن بن جائیں ۔ سوچ تو ٹھیک ہے لیکن طریقہ ذرا برا نہیں لگ رہا ؟ ملک ہم انسان کسی چیز کو بنا توڑے پھوڑے بنا نہیں سکتے کیا ؟ یا کسی چیز کو بنانے کے لئے پہلے توڑنا ضروری ہے کیا ؟
دیکھئے ہم نے ابھی تک زمین کو ٹھیک سے نہیں جانا ہے دوستو ! ناجانے کتنی اور سپیشیز ہیں زمین کے انچھوئے کونوں میں زمین کی تہہ میں جن کے بارے میں ہمیں نہیں معلوم لیکن ہم ایک ایسے سیارے پر نیوکلیئر بم گرانے اور اسے رہنے کے قابل بنانے کے بارے میں سوچ رہیں ہیں جس کو ہم بلکل نہیں جانتے ! کیا ہو گا اگر مارس کی نچلی سطح پر کہیں زندگی موجود ہو اور کیا پتا وہاں پہلے موجود کسی جاندار کے فاسلز کہی محفوظ ہوں ؟ کیا ہم زندگی سے متعلق کھوج کو ہمیشہ کے لئے کھو نہیں دیں گے ؟ سوچ کے دیکھیے
برحال ناسا کے سائنسدانوں نے ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس کی طرف سے بنائے گے سٹار ہاپر نامی پروٹو ٹائپ خلائی جہاز کو منظوری دے دی ہے اس پروٹو ٹائپ کے کچھ ٹیسٹ بھی اچھے گئے ہیں اور جب یہ خلائی جہاز مکمل ہو جائے گا تو ایسے نام دیا جائے گا "سٹار شپ ".
ایلون مسک اور ناسا ایک جوائنٹ وینجر کے تحت سٹروناڈز کا ایک بڑا وفد مارس پر بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں ۔
اور جہاں تک بات رہی مارس پر نیوکلیئر بموں سے وار کرنے کی تو آپ کو بتا دیں کہ یونیورسٹیز آف کلیریڈو اینڈ ناردن ایروزونا کے ریسرچرز نے اس بات کی تصدیق کی ہے اور بتا دیا ہے کہ مارس پر کاربن ڈائی آکسائیڈ کا استعمال کر کے ٹرافارمنگ کرنا ابھی ممکن نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے پاس ابھی اتنی جدید ٹیکنالوجی ہے ۔
رہی بات نیوکلیئر بموں سے مارس کی پولر آئس کو پگھلانے کی تو آپ کو بتا دیں کہ ابھی مارس پر زمین کے مقابلے میں صرف 0.6٪ ہی کاربن ڈائی آکسائیڈ ہے اور جب یہ نیوکلیئر اٹیک ہو گا مارس پر تو کیلکولیشن کے حساب سے مارس کے ایٹماسفیر میں صرف 0.1٪ ہی اضافہ ہو گا جو کہ بلکل بھی فائدہ مند نہیں ہے مارس کو گرم کرنے کے لئے اور ساتھ میں کیونکہ مارس پر گریوٹیشنل فورس بہت کم ہے تو یہ بھی ممکن ہے کہ دھماکوں سے پیدا ہوئی گیس بہت جلد خلا میں اڑ جائے گی ۔
اس لئے ایلون مسک کا حال ہی میں چلایا گیا نیوک مارس والا کمپین ناہی پریکٹیکل لگ رہا ہے اور نہ ہی ممکن اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ بنا کسی سیارے کے بارے میں جانے سمجھے اس پر بم گرانا کہاں کی سمجھ بوجھ ہے !
اپنی رائے اور معلومات کمنٹ میں شئیر کریے گا
اپنا قیمتی وقت دینے کا شکریہ 🖤
اللہ نگہبان

Comments
Post a Comment