Skip to main content

جوڑوں کا درد

جوڑوں کا درد (Arthritis)

تحریر: ڈاکٹر نثار احمد

جوڑوں کا دور آج کل ایک اہم بیماری ہے بالخصوص ادھیڑ عمر لوگوں میں اس کا تناسب بہت زیادہ ہے۔ مردوں کی نسبت عورتوں میں یہ بیماری زیادہ پائی جاتی ہے۔ جوڑوں کا درد کوئی ایک بیماری نہیں بلکہ جوڑوں کے درد کی مختلف اقسام ہیں۔ مختلف اقسام کے جوڑوں کے درد کی وجوہات بھی مختلف ہوتی ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم مختلف اقسام کے جوڑوں کے درد اور ان کی وجوہات کا جائزہ لیں گے۔

1۔ اوسٹیو آرتھرائیٹس

جوڑوں کے درد کی یہ قسم سب سے زیادہ پائی جاتی ہے۔ اس کی وجہ انسانی جوڑوں کی لمبی ہڈیوں پر موجود کارٹیلج کا کم ہو جانا ہے۔ یہ کارٹیلیج جوڑوں کو رگڑ سے بچاتی ہے اور اگر یہ کم یا ختم ہو جائے تو جوڑ کے اندر رگڑ سے انفیکشن ہو جاتی ہے۔ پہلے پہل اس بیماری کا کوئی علاج نہیں تھا لیکن اب اس کا علاج دریافت ہو چکا ہے اور بہت سے لوگ اس سے شفا یاب بھی ہو رہے ہیں۔ کارٹیلیج کی یہ کمی عام طور پر کیلشیم کی کمی سے ہوتی ہے۔ اس لئے خوراک میں کیلشیم کی موزوں مقدار کا موجود ہونا بہت ضروری ہے۔

2۔ رھیوماٹائیڈ آرتھرائیٹس

یہ ایک autoimmune disorder ہے۔ اس بیماری میں ہمارے جسم کا مدافعتی نظام جوڑوں میں موجود کارٹیلیج پر حملہ کردیتا ہے جس سے اس میں انفیکشن ہو جاتی ہے۔ اس بیماری میں چھوٹے بڑے تمام جوڑ متاثر ہو سکتے ہیں۔ بعض اوقات اس بیماری سے انسان معذور بھی ہوسکتا ہے۔ اس بیماری کا مکمل علاج ابھی دریافت نہیں ہوا لیکن ادویات کی بدولت مریض کی زندگی کی کوالٹی کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔

3۔ سورائیٹک آرتھرائیٹس

یہ بھی رھیوماٹائید آرتھرائیٹس کی طرح ایک autoimmune disorder ہے۔ فرق صرف اتنا ہے کہ اس بیماری میں جوڑوں کے شدید درد کے ساتھ ساتھ جلد کے کچھ حصوں پر چھلکے بن جاتے ہیں جسے سورائسز  Psorisis کہتے ہیں۔ اس کا بھی مکمل علاج دریافت نہیں ہوا۔

4۔ گوٹی آرتھرائیٹس

یہ بیماری خون میں یورک ایسڈ کے بڑھنے کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ اس میں بھی جسم کے کئی جوڑ متاثر ہوسکتے ہیں۔ یورک ایسڈ کی مقدار کو کنٹرول کرکے اس پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

5۔ سیپٹک آرتھرائیٹس

یہ بیماری جوڑوں میں وائرس یا بیکٹیریا کی انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس کا علاج مختلف اینٹی بائیوٹکس سے کیا جا سکتا ہے۔

6۔ ری ایکٹیو آرتھرائیٹس

جوڑوں کے درد کی یہ قسم جسم میں موجود کسی دوسری انفیکشن کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ اس کا علاج بھی انفیکشن کا پتا لگا کر کیا جاتا ہے۔

7۔ جووینائیل اڈیوپیتھک آرتھرائیٹس

جوڑوں کا درد اگر 16 سال سے کم عمر میں شروع ہو جائے تو اس کی وجہ یہ بیماری ہوسکتی ہے۔ اس کو بچوں کی رھیوماٹائیڈ آرتھرائیٹس بھی کہا جاتا ہے۔ کچھ بچوں میں اس بیماری کی وجہ سے معذوری بھی بن سکتی ہے۔

جوڑوں کا درد مختلف وجوہات کی بنا پر ہو سکتا ہے اس لئے اس کے علاج کیلئے صحیح تشخیص بہت ضروری ہے۔ جوڑوں کے درد کے سپیشلسٹ ڈاکٹر کو rheumatalogist کہا جاتا ہے۔ اگر آپ کو جوڑوں کے درد کی شکایت ہو تو فورن کسی اچھے رھیوماٹالوجسٹ سے رجوع کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا سائنسدانوں نے مصنوعی خلیہ بنا لیا ؟

کیا سائنس دانوں نے مصنوعی خلیہ بنا لیا؟ تحریر: ڈاکٹر نثار احمد پچھلے کچھ دنوں سے کچھ فورمز پر یہ بحث چھڑی ہوئی ہے کہ کچھ حیاتیات دانوں نے تجربہ گاہ میں مصنوعی خلیے تیار کر لئے ہیں۔ تفصیلات اس لنک میں۔ https://www.sciencemag.org/news/2018/11/biologists-create-most-lifelike-artificial-cells-yet اس تمام بحث سے پہلے آپ کو یہ جاننا ہوگا کہ خلیہ دراصل ہوتا کیا ہے۔ خلیے کی تعریف ہم یوں کرسکتے ہیں کہ یہ زندگی کی ساختی اور فعلیاتی اکائی ہے۔ ایک خلیے کے اندر سینکڑوں مختلف عضویے ہوتے ہیں جو مل جل کر فیکٹری کی طرح کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد اینزائمز بھی موجود ہوتے ہیں جو کیمیائی تعاملات میں عمل انگیز کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ خلیہ تقسیم در تقسیم ہو کر اپنے جیسے مزید خلیے بنا سکتا ہے۔ کچھ جاندار ایسے بھی پائے جاتے ہیں جو صرف ایک خلیے پر مشتمل ہوتے ہیں۔ انہیں ہم یک خلوی جاندار بھی کہتے ہیں۔ اوپر دئیے گئے آرٹیکل میں جو کہ سائنس جریدے میں پبلش ہوا کوئی بہت زیادہ نیا کارنامہ نہیں کیا گیا۔ اس پیپر میں بتایا گیا کہ کہ تجربہ گاہ میں کچھ خلیوں سے ملتی جلتی ساختیں بنائی گئیں جن م...

سانڈے کا تیل میڈیکل سائنس کی نظر میں !

سانڈے کا تیل میڈیکل سائنس کی نظر میں ! جنسی و نفسیاتی بیماریاں اور جانوروں کا قتل عام ۔۔۔! (18+ تحریر) __________________ تحقیق و تحریر : حسن خلیل چیمہ ______________________________________________ نوٹ : ( یہ تحریر عوامی آگاہی اور معصوم جانوروں کے بے جا قتل عام کو روکنے کے لئے اور عوام تک جدید میڈیکل سائنس کی رخ سے درست معلومات پہنچانے کی ایک کوشش ہے سانڈے کے تیل کے بارے میں اپنی رائے اور تجربے کو ایک طرف رکھ کہ اس تحریر کا مکمل مطالعہ کرنے کے بعد ہی اختلاف کریں شکریہ ) (خواتین اس تحریر کو پڑھنے سے اجتناب کریں ) ہمیشہ سے یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ جہاں دنیا سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کرتی جا رہی ہے وہی ہم پاکستانی آج بھی اسی زمانہ قدیم میں جی رہیں ہیں جس میں انسانی سائنسی انقلاب سے پہلے ہمارے اجداد نے زندگی  گزاری  آج بھی ہم اسی طریقہ کار پر چل رہیں ہیں جہاں بیمار ہونے پر  اندازے سے دوا دینے والا کوئی حکیم ہوتا تھا جو مختلف جڑی بوٹیوں کو ملا کر کوئی ایسی دوا دے دیتا تھا جو وقتی طور ریلیف فراہم کرتی تھی کیونکہ ان وقتوں میں لوگوں کی خوارک میں زیادہ ملاوٹ نہ تھ...

قرآن اور سرن لیبارٹری

سورة انبیاء کی آیت نمبر 30 اور سرن لیبارٹری ۔۔۔!!! ____________________ سورۃ الانبیاء آیت نمبر 30 میں ربِ کائنات فرماتا ہے کہ اَوَلَمۡ يَرَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ كَانَتَا رَتۡقًا فَفَتَقۡنٰهُمَا‌ؕ وَجَعَلۡنَا مِنَ الۡمَآءِ كُلَّ شَىۡءٍ حَىٍّ‌ؕ اَفَلَا يُؤۡمِنُوۡنَ‏ ﴿۳۰﴾ کیا کافروں نے نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں ملے ہوئے تھے تو ہم نے جدا جدا کردیا۔ اور تمام جاندار چیزیں ہم نے پانی سے بنائیں۔ پھر یہ لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے؟  ﴿۳۰﴾ معزز قارئین علماء کے نزدیک یہ آیت بگ بینگ سے متعلق ہے کہ ایک عظیم الشان دھماکہ ہوا جس سے اربوں میل دور تک دھواں پھیل گیا پھر اس دھوئیں میں سے  ٹھوس اجسام ستارے ،سیارے اور کومینٹس وغیرہ بننے کا عمل شروع ہوا ایک اور جگہ  ارشاد ہے کہ ثُمَّ اسۡتَوٰىۤ اِلَى السَّمَآءِ وَهِىَ دُخَانٌ فَقَالَ لَهَا وَلِلۡاَرۡضِ ائۡتِيَا طَوۡعًا اَوۡ كَرۡهًاؕ قَالَتَاۤ اَتَيۡنَا طَآٮِٕعِيۡنَ‏ ﴿۱۱﴾ پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا اور وہ دھواں تھا تو اس نے اس سے اور زمین سے فرمایا کہ دونوں آؤ (خواہ) خوشی سے خواہ ناخوشی سے۔ انہوں...