Skip to main content

دنیا کا سب سے بڑا ہیکرز گروپ

انونیمس "Anonymous" دنیا کا سب سے بڑا ہیکٹیوس یعنی ہیکرز کا گروپ !
کون ہیں یہ لوگ اور کیا چاہتے ہیں  اور کیا کرتے ہیں ؟

انٹرنیٹ کی دنیا میں کبھی ہیکرز کے بارے میں جانے کی کوشش میں آپ نے ایک گروپ کا نام سنا ہو گا جو انونیمس کے نام سے مشہور ہے جو پوری دنیا میں ایکٹیو ہے لیکن آخر یہ کون لوگ ہیں ؟ ان کا مقصد کیا ہے اور یہ چاہتے کیا ہے اور کیسے یہ اپنی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں چلئے جانتے ہیں !

انونیمس ایک انٹرنیشنل گروپ ہے ہیکٹیوس کا جنھیں ہم سوشل لینگویج میں ایکٹیوس کہتے ہیں جبکہ انٹرنیٹ پر انہیں ہیکٹیوس کہا جاتا ہے ۔
ان کا کوڈ ہے
We are legion ,we don't forgive,we don't forget, expect us.
اب یہ لوگ کیا چاہتے ہیں ؟
یہ لوگ چاہتے ہیں کہ انٹرنیٹ پر  آزاد اظہار رائے یا فریڈم آف سپیچ ہو اور لوگ انونیمس رہ سکیں ۔کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو ان کے مطابق یہی ان کا مقصد ہے ۔

 یہ گروپ کہاں پر ہے ؟
جیسا کہ یہ ایک انٹرنیشنل گروپ ہے اس لئے یہ کسی ایک جگہ پر موجود نہیں ہے ۔

ان کے ممبرز کون ہیں ؟
پتا نہیں ! یہ کوئی بھی ہو سکتے ہیں ہو سکتا ہے آپ کے پڑوس میں رہنے والا لڑکا ، آپ کا کوئی رشتہ دار یا کوئی بیرون ملک رہنے والا کوئی بھی ان کا ممبر ہو سکتا ہے

ان کا لیڈر کون ہے ؟
کوئی نہیں ! اس گروپ کا کوئی لیڈر نہیں ہے

اس میں شمولیت کیسے اختیار کی جائے ؟
اس کی بھی کوئی حدود نہیں کیونکہ یہ ایک بہت خفیہ گروپ ہے

اس گروپ کی شروعات 2003 میں ہوئی ایسے ہی فارونگ تھا  ایک جس پہ انونیمس نام سے کسی نے ایک پوسٹ ڈالی جب دیکھا گیا تو اس کی کوئی پہچان تھی نہ اس کا کوئی IP ایڈیس  تو یہ چیز بہت عجیب تھی اسی کے ساتھ ایسے کچھ اور لوگ بھی تھے اور یہی وہ لوگ تھے جنھوں نے اس گروپ کی بنیاد رکھی ۔
ڈوس اٹیک DOS -denain of service جو ہوتا ہے اس کی شروعات کہیں یا اس کو مشہور بھی انھی لوگوں نے کیا تھا
انھوں نے ایک ویب سائٹ پر حملہ کیا تھا اور وہ ویب سائٹ بیٹھ گئی تھی یا اس نے کام کرنا بند کر دیا تھا ۔
اب یہ Dos اٹیک ہوتا کیا ہے ؟
کسی بھی ویب سائٹ کے ویزٹ کرنے کی ایک حد ہوتی ہے ۔ فرض کریں کہ ایک ویب سائٹ پر ایک سیکنڈ میں 400 لوگ ویزٹ کر سکتے ہیں لیکن اگر اسے 400 کی بجائے 2000 یا 3000  لوگ ویزٹ کرا دیئے جائیں تو اس سے کیا ہو گا ؟ اس سے اس ویب سائٹ کا سرور کریش کو جائے گا اور سائٹ بند ہو جائے گئی جیسا کہ زرلٹ کے دونوں میں محکمہ تعلیم یا الیکشن کے دنوں میں اکثر الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے ساتھ ہوتا ہے ۔
یہ چیز اگر کسی شخصیت کی ویب سائٹ کے ساتھ ہو تو اس کا کوئی زیادہ نقصان نہیں لیکن اگر یہی کام کسی ای کامرس کی سائٹ جہاں پیسوں کا لین دین ، شاپنگ وغیرہ ہو رہی ہے ہر سیکنڈ تو وہ کمپنی ڈوب بھی سکتی ہے ۔

ویسے تو ان کے بہت سے کوڈز ہیں لیکن ان میں سے ایک مشہور کوڈ ہے کہ
The corrupt fear us , the honest support us ,the heroic join us .!
یہ گروپ چاہتا ہے کہ انٹرنیٹ پر کوئی بھی اپنی بات رکھ سکے یا بلاجھجک کہہ سکے  ۔ ایسی ہی میں آپ کو یہاں ایک مثال دیتا ہوں کہ کیسے ان کا کوڈ ان کے مقصد کو سپورٹ کرتا ہے جو کہ حقیقت ہر مبنی ہے
 ویکی لیکس نامی ایک ویب سائٹ ہے  جو کرپٹ لوگوں اور کرپٹ اداروں یا آرگنائزیشنز کی پول کھلنے کا کام کرتی تھی
ویکی لیکس اور ویکیپیڈیا یہ دونوں لوگوں کے پیسوں پر چلتی ہیں ویکیپیڈیا فنڈنگ پر جبکہ ویکی لیکس عوامی عطیات پر چلنے والی ویب سائٹ ہے  یعنی اگر آپ ویکی لیکس کھولنا چاہتے ہو تو آپ کو کچھ نہ کچھ 5ڈالر یا 2 ڈالر کا عطیہ دینا پڑتا ہے کیونکہ ویب سائٹ فری نہیں چلتی اس کو چلانے اور اس کے سرور پر جو اخراجات آتے ہیں ان کی ادائیگی عوام کے دیئے عطیات سے کی جاتی تھی۔ اب بہت سے لوگ ایک جھٹ ہو گئے جو لوگوں کے عطیات جمع کرتے تھے یعنی ویسا ، بینک ,ماسٹر کارڈ وغیرہ کو رقم جمع کرتے ہیں اور انھوں نے یہ منصوبہ بنایا کہ ہم ویکی لیکس کو رقم جمع نہیں کرنے دیں گے کیونکہ وہ ہماری پول کھول رہا ہے ہمارے ہی خلاف کام کر رہا ہے تو ہم کیوں انھیں ابھی سروس دیں ۔یعنی وہ لوگوں کے دیے عطیات جمع نہیں کریں گے ۔
اب اس سے کیونکہ ویب سائٹ کو رقم ملنا بند ہو گئی اور ویب سائٹ کے بند ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا  ۔ یہ بات انونیمس کو بلکل ٹھیک نہیں لگی اور انھوں نے رقم جمع کرنے والی تمام سائٹس پر حملہ کر دیا  اور ان کو بے انتہا نقصان پہنچایا کیونکہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ سب کو آزادی اظہارِ رائے کا حق ملنا چاہیے  ۔

عملی زندگی میں کوئی کسی کے ساتھ غلط کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے لیکن انٹرنیٹ پر تقریباً ایسا نہیں ہوتا تو یہ لوگ خود کی عدالت لگائے بیٹھے ہیں جو جہاں غلط دیکھتے ہیں ان کے مطابق وہ ایسے درست کرنے کا حق رکھتے ہیں ۔

کیا یہ لوگ صرف نیک کام ہی کرتے ہیں؟
اس کا جواب ہے نہیں کیونکہ ان کے ہاں کوئی لیڈر نہیں ہے اور نہ اس میں شمولیت کا کوئی طریقہ کار ہے اس لئے اس میں برے لوگوں کا ہونا بھی لازمی ہے

ان کی پہچان کیا ہے ؟
ان کی ویسے تو کوئی پہچان نہیں بس ایک "سموک ماسک "استعمال کرتے ہیں

ان کا ایک یوٹیوب چینل بھی ہے جو کہا تو جاتا ہے کہ آفیشل ہے لیکن خدا جانے کیا حقیقت ہے جہاں پر ایک آدمی ماسک پہنے بیٹھا ہوتا ہے جو کچھ نہیں بولتا بلکہ ایک کمپیوٹر لکھی ہوئی تحریر کو پڑھتا ہے

اسی کے ساتھ میں اپنی بات مکمل کرتا ہوں میرے پاس جو معلومات تھی میں نے دے دی
آپ کا وقت دینا کا شکریہ 🖤 اللّٰہ نگہبان

Comments

Popular posts from this blog

کیا سائنسدانوں نے مصنوعی خلیہ بنا لیا ؟

کیا سائنس دانوں نے مصنوعی خلیہ بنا لیا؟ تحریر: ڈاکٹر نثار احمد پچھلے کچھ دنوں سے کچھ فورمز پر یہ بحث چھڑی ہوئی ہے کہ کچھ حیاتیات دانوں نے تجربہ گاہ میں مصنوعی خلیے تیار کر لئے ہیں۔ تفصیلات اس لنک میں۔ https://www.sciencemag.org/news/2018/11/biologists-create-most-lifelike-artificial-cells-yet اس تمام بحث سے پہلے آپ کو یہ جاننا ہوگا کہ خلیہ دراصل ہوتا کیا ہے۔ خلیے کی تعریف ہم یوں کرسکتے ہیں کہ یہ زندگی کی ساختی اور فعلیاتی اکائی ہے۔ ایک خلیے کے اندر سینکڑوں مختلف عضویے ہوتے ہیں جو مل جل کر فیکٹری کی طرح کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد اینزائمز بھی موجود ہوتے ہیں جو کیمیائی تعاملات میں عمل انگیز کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ خلیہ تقسیم در تقسیم ہو کر اپنے جیسے مزید خلیے بنا سکتا ہے۔ کچھ جاندار ایسے بھی پائے جاتے ہیں جو صرف ایک خلیے پر مشتمل ہوتے ہیں۔ انہیں ہم یک خلوی جاندار بھی کہتے ہیں۔ اوپر دئیے گئے آرٹیکل میں جو کہ سائنس جریدے میں پبلش ہوا کوئی بہت زیادہ نیا کارنامہ نہیں کیا گیا۔ اس پیپر میں بتایا گیا کہ کہ تجربہ گاہ میں کچھ خلیوں سے ملتی جلتی ساختیں بنائی گئیں جن م...

سانڈے کا تیل میڈیکل سائنس کی نظر میں !

سانڈے کا تیل میڈیکل سائنس کی نظر میں ! جنسی و نفسیاتی بیماریاں اور جانوروں کا قتل عام ۔۔۔! (18+ تحریر) __________________ تحقیق و تحریر : حسن خلیل چیمہ ______________________________________________ نوٹ : ( یہ تحریر عوامی آگاہی اور معصوم جانوروں کے بے جا قتل عام کو روکنے کے لئے اور عوام تک جدید میڈیکل سائنس کی رخ سے درست معلومات پہنچانے کی ایک کوشش ہے سانڈے کے تیل کے بارے میں اپنی رائے اور تجربے کو ایک طرف رکھ کہ اس تحریر کا مکمل مطالعہ کرنے کے بعد ہی اختلاف کریں شکریہ ) (خواتین اس تحریر کو پڑھنے سے اجتناب کریں ) ہمیشہ سے یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ جہاں دنیا سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کرتی جا رہی ہے وہی ہم پاکستانی آج بھی اسی زمانہ قدیم میں جی رہیں ہیں جس میں انسانی سائنسی انقلاب سے پہلے ہمارے اجداد نے زندگی  گزاری  آج بھی ہم اسی طریقہ کار پر چل رہیں ہیں جہاں بیمار ہونے پر  اندازے سے دوا دینے والا کوئی حکیم ہوتا تھا جو مختلف جڑی بوٹیوں کو ملا کر کوئی ایسی دوا دے دیتا تھا جو وقتی طور ریلیف فراہم کرتی تھی کیونکہ ان وقتوں میں لوگوں کی خوارک میں زیادہ ملاوٹ نہ تھ...

قرآن اور سرن لیبارٹری

سورة انبیاء کی آیت نمبر 30 اور سرن لیبارٹری ۔۔۔!!! ____________________ سورۃ الانبیاء آیت نمبر 30 میں ربِ کائنات فرماتا ہے کہ اَوَلَمۡ يَرَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ كَانَتَا رَتۡقًا فَفَتَقۡنٰهُمَا‌ؕ وَجَعَلۡنَا مِنَ الۡمَآءِ كُلَّ شَىۡءٍ حَىٍّ‌ؕ اَفَلَا يُؤۡمِنُوۡنَ‏ ﴿۳۰﴾ کیا کافروں نے نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں ملے ہوئے تھے تو ہم نے جدا جدا کردیا۔ اور تمام جاندار چیزیں ہم نے پانی سے بنائیں۔ پھر یہ لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے؟  ﴿۳۰﴾ معزز قارئین علماء کے نزدیک یہ آیت بگ بینگ سے متعلق ہے کہ ایک عظیم الشان دھماکہ ہوا جس سے اربوں میل دور تک دھواں پھیل گیا پھر اس دھوئیں میں سے  ٹھوس اجسام ستارے ،سیارے اور کومینٹس وغیرہ بننے کا عمل شروع ہوا ایک اور جگہ  ارشاد ہے کہ ثُمَّ اسۡتَوٰىۤ اِلَى السَّمَآءِ وَهِىَ دُخَانٌ فَقَالَ لَهَا وَلِلۡاَرۡضِ ائۡتِيَا طَوۡعًا اَوۡ كَرۡهًاؕ قَالَتَاۤ اَتَيۡنَا طَآٮِٕعِيۡنَ‏ ﴿۱۱﴾ پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا اور وہ دھواں تھا تو اس نے اس سے اور زمین سے فرمایا کہ دونوں آؤ (خواہ) خوشی سے خواہ ناخوشی سے۔ انہوں...