Skip to main content

ہم جنس پرستی اور میڈیکل سائنس ! Homosexuality

ہم جنس پرستی اور سائنس !
#Homosexuality and science!
________________________________

ازقلم : حسن خلیل چیمہ
________________________________________________

ایک وقت تھا جب الحاد فلسفے کا سہارا لے کر لوگوں کو انکار خدا پر قائل کرتا اور مذہب کو قدامت پرست سوچ اور دقیانوسی کہہ کر رد کرتا لیکن الحاد کا یہ وار کامیاب نہیں ہوا اور الحاد نے پھر سائنس کا سہارا لیا اور نامکمل سائنسی علم کی آڑ میں مذہب مخالف تحریک شروع کی جس کی ایک وجہ عیسائیت میں تعصب پرستی اور بائبل کی تحریف شدہ سائنس سے متصادم عبارات تھیں یہی وجہ تھی کہ مغرب میں پہلے پہر سائنسی علم کی ترویج کرنے والے کو موت تک کی سزا سنائی جاتی اور ہزاروں سائنس دان موت کی بھینٹ چڑھا دیئے گئے جبکہ دوسری طرف مسلمانوں نے سائنسی علم کو آزادی سے پروان چڑھایا اور سائنسی علم کی بنیاد رکھی جو بعد میں مغرب کیسے منتقل ہوا یہ ایک لمبی تاریخ ہے یہاں ہم سائنس اور الحاد کی بات کریں گے تو الحاد نے جب شروع میں سائنس کا سہارا لیا تو بعد میں سائنس کے نام پر بہت سے خود ساختہ نظریات بھی گھڑ لئے جس کی سادہ سی مثال ڈارون کا نظریہ ارتقاء ہے جو کہ نامکمل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سائنسی نظریہ ہے لیکن الحاد نے اس کو انکار خدا کی بنیاد بنا لیا اور یوں ایک پوری صدی ہونے کو ہے کہ الحاد ڈارون کے نامکمل سائنسی نظریے کی بنیاد پر مذہب کا رد کرنے پر بضد ہے جبکہ جدید سائنس اس کی تردید کرتی نظر آتی ہے اور ہزاروں نئی ریسرچز نظریہ ارتقاء کے رد میں پبلس ہو چکی ہیں اور سینکڑوں سائنسدانوں نے اس کو بوکس قرار دیا اور دستبردار ہو چکے ہیں لیکن الحادی آج بھی انکار خدا کرتے وقت اس کو دلیل بناتے ہیں جوکہ ان کی کم علمی اور سائنسی علم کو اپنی تعصب پرستی کے لئے استعمال کرنے کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

کچھ ایسا ہی آج کل پاکستان میں ہو رہا ہے اور ہوتا آ رہا ہے لیکن اب یہ چیز کچھ حد سے بڑھ گئی ہے ۔ اس جدید سائنسی دور اور ذرائع ابلاغ کے ہوتے ہوئے جہاں آپ کسی کو آسانی سے گمراہ نہیں کر سکتے وہیں کچھ زیادہ تر افراد کی تعداد ایسی ہے جو آسانی سے گمراہ ہو جاتے ہیں مطلب وہ سنی سنائی باتوں پر یقین کرتے اور کسی دو ٹکے کے قلم کار کی بات کو حرف آخر سمجھتے ہیں کیونکہ وہ اپنی بات کو سائنس کے رائپر میں لپیٹ کر جو ان کے ذہنوں میں ٹھونستا ہے ۔
کچھ ایسا ہی پچھلے دنوں مشت زنی کو لے کر کیا گیا جب ایک غیر اخلاقی عمل کو سائنس سے درست ثابت کیا گیا جبکہ اس کے بہت سے سائنسی پہلو اور نقصانات کو چھپایا گیا جبکہ ایلوپیتھی کی بے بسی کو بڑھا چڑھا کہ پیش کیا گیا تو اس کے ساتھ ہی گائے بھینس کے انسانی جسم پر خودساختہ نقصانات پر بھی بات کی گئی جو کہ خالصتا سوڈوسائنس تھی جس کا در میں پہلے ہی لکھ چکا ہوں ۔

اب حال ہی میں ہم جنس پرستی کو پرموٹ کیا جا رہا ہے اور ایسے ایک مکمل سائنسی عمل کہا جا رہا ہے جبکہ پاکستانی لوگوں کو قدامت پرست کہا گیا تو دوسری طرف مذہب پر حلال حرام کئے جانے پر بھی خاصی تنقید کی گئی جبکہ وہاں مذہب پر بات کرنے پر پابندی ہے لیکن مسلمانوں کے لئے!

برحال ہم جنس پرستی کے سائنسی پہلو کا جائزہ لیا جائے تو پہلے اس کو ارتقاء سے جوڑا جاتا تھا اور Gay Gene کا کہہ کر کہا جاتا کہ یہ ایک ارتقائی اور فطری عمل ہے جبکہ جدید سائنس نے اس بات کو مکمل غلط ثابت کیا ۔ جس کا رد صہیب زبیر بھائی کی اس پوسٹ میں سائنسی پیپرز اور آرٹیکل سے بہت پہلے گیا جا چکا ہے الحمداللہ 👇
https://m.facebook.com/groups/1191878070977827?view=permalink&id=1351698364995796

ویسے ہم جنس پرستی کے رد پہ اوپر دی گئی پوسٹ ہی کافی ہے ۔
لیکن پھر بھی لوگوں کی تسلی کے لئے میں یہاں کچھ مزید سائنسی پہلو اجاگر کرنا چاہوں گا اور بتانا چاہوں گا کہ کیسے سائنس کی آڑ میں سوڈو سائنس پھیلائی جا رہی ہے اور کوئی روکنے ٹوکنے والا نہیں !
جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ ہر برائی کی شروعات معزز کہلائے جانے والے مغربی معاشرے سے ہوتی ہے جو ہر وہ غیر فطری اور غیر اخلاقی حرکت کرتے ہیں جس سے ان کو مزہ آتا ہوں یا تسکین ملتی ہو پھر وہ نشہ آوار اور خطرناک ڈرگر ہوں یا پھر اپنے جسم کے ساتھ غیر ضروری چھیڑ چھاڑ جبکہ یہ جانتے ہوئے کہ اس کے خطرناک نتائج بھگتنے پڑھ سکتے ہیں پھر بھی وہ باز نہیں آتے اور اپنے نفس کی تسکین کے لئے وہ کر گزرتے ہیں !
ایسا ہی ایک عمل ہم جنس پرستی ہے جس کو لے کر میڈیکل سائنس بہت سے خدشات کا اظہار کرتی ہے لیکن پھر بھی ہم جنس پرستوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے ان کے لئے قوانین بنائے جاتے ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے مغرب میں ان کو LGBTIQ کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ لوگ ایک تنظیم کی طرح کام کرتے ہیں اس کے علاوہ پرونوگرافی اور برہنہ احتجاجوں وغیرہ میں بھی انھیں لوگوں کی کثیر تعداد شرکت کرتی ہے ۔

برحال یہ تو ان کا ہلکا سا تعارف تھا اب بات کرتے ہیں کہ ہم جنس پرستی کے نقصانات کیا ہیں اور میڈیکل سائنس اس بارے میں کیا کہتی ہے
https://www.ncbi.nlm.nih.gov/pmc/articles/PMC4957661/
اوپر دیئے آرٹیکل میں بتایا گیا ہے کہ ٹرانس جینڈر خواتین (وہ خواتین جنہوں نے جنس کی تبدیلی کی ہو) میں ایچ آئی وی انفیکشن کے چانسز بہت زیادہ ہوتے ہیں۔
https://www.ncbi.nlm.nih.gov/pmc/articles/PMC4771012/
اوپر دیئے آرٹیکل بتایا گیا ہے کہ ہم جنس پرستی کسی قسم کی کوئی دماغی بیماری نہیں ہے بلکہ یہ نارمل سے ہٹ کر ایک جنسی رویہ ہے۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ جینیاتی بیماری ہے جو کہ بالکل غلط ہے۔
https://www.ncbi.nlm.nih.gov/pmc/articles/PMC4957774/
اوپر دیئے آرٹیکل میں بتایا گیا ہے کہ ہم جنس پرست مردوں میں ایک جنسی طور پر پھیل سکنے والی بیماری syphilis کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔
https://www.ncbi.nlm.nih.gov/pmc/articles/PMC5219803/
اوپر دیئے آرٹیکل میں بتایا گیا ہے کہ ہم جنس پرست مردوں میں سائیکولوجیکل معاشرتی مسائل کی شرح بہت زیادہ ہوتی ہے۔
https://www.ncbi.nlm.nih.gov/pmc/articles/PMC4601552/
اوپر دیئے آرٹیکل کے مطابق امریکی کالے مردوں میں ایچ آئی وی ایڈ کی شرح ان مردوں میں بہت زیادہ ہے جو ہم جنس پرست رہے ہیں۔ ہم جنس پرستی ایڈز کی بیماری پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ سب سے پہلے ایڈز دریافت بھی ہم جنس پرست مردوں میں ہوئی تھی۔

اس کے علاؤہ ہم جنس پرستی پر مزید کچھ سینکڑوں آرٹیکل موجود ہیں جو اس کو ایک برائی اور بری لت ہے لیکن پھر بھی ہمارے دیسی لبرل اور دیسی سائنسدان اس کو مشت زنی کی طرح ایک صحت بخش اور اچھی عادت قرار دیتے ہیں بنا سائنس کو پڑھے اور سمجھے جبکہ کہنے کو ان کی ہر بات کی بنیاد سائنس پر رکھی جاتی جبکہ حقیقتاً یہ لوگ سوڈوسائنس بیان کرتے اور کسی ایجنڈے پر کام کرتے ہیں ۔ ان کا ایجنڈا سائنس کی ترویج بلکل بھی نہیں بلکہ سائنس کے نام پر بے حیائ اور غیر اخلاقی حرکات کو عام کرنا ہے اور مسلم معاشرے کو اخلاقی نقصان پہنچانا ہے جس کے لئے یہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں جبکہ بات رہی سائنس کی تو آپ نے دیکھ ہی لیا کہ سائنس ان کے کسی دعوے کو سپورٹ نہیں کرتی بلکہ ارتقاء ، مشت زنی ،گائے بھینس کے دودھ کے نقصانات اور اب ہم جنس پرستی پر بھی ان کے سوڈو سائنس نظریات کا رد کرتی نظر آتی ہے ۔
امید کرتا کہ آپ ایسے سائنسی جاہلین کی حوصلہ شکنی کریں گے اور ایسے افراد کے خلاف آواز اٹھائیں گے جو سائنس کے نام پر سوڈوسائنس پھیلاتے اور سائنسی علم کو داغدار کرنے پر تلے ہیں اگر کسی کو مغربی تقلید کا زیادہ ہی شوق ہے تو وہ مغرب چلا جائے ہمارے معاشرے کو سائنس کے نام پر برباد مت کرے

ہم جنس پرستی کے نقصانات پر کچھ مزید آرٹیکل کا لنک ذیل میں دیا گیا ہے
https://www.google.com/url…

https://www.google.com/url…

https://www.google.com/url…

امید کرتا ہوں کہ آپکو اس تحریر سے کچھ نیا سیکھنے کو ملا ہو گا ۔
انشاء اللہ زندگی رہی تو پھر ایسے ہی موضوعات ہر لکھتا رہوں گا ۔
اللہ نگہبان 🖤

Comments

Popular posts from this blog

کیا سائنسدانوں نے مصنوعی خلیہ بنا لیا ؟

کیا سائنس دانوں نے مصنوعی خلیہ بنا لیا؟ تحریر: ڈاکٹر نثار احمد پچھلے کچھ دنوں سے کچھ فورمز پر یہ بحث چھڑی ہوئی ہے کہ کچھ حیاتیات دانوں نے تجربہ گاہ میں مصنوعی خلیے تیار کر لئے ہیں۔ تفصیلات اس لنک میں۔ https://www.sciencemag.org/news/2018/11/biologists-create-most-lifelike-artificial-cells-yet اس تمام بحث سے پہلے آپ کو یہ جاننا ہوگا کہ خلیہ دراصل ہوتا کیا ہے۔ خلیے کی تعریف ہم یوں کرسکتے ہیں کہ یہ زندگی کی ساختی اور فعلیاتی اکائی ہے۔ ایک خلیے کے اندر سینکڑوں مختلف عضویے ہوتے ہیں جو مل جل کر فیکٹری کی طرح کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد اینزائمز بھی موجود ہوتے ہیں جو کیمیائی تعاملات میں عمل انگیز کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ خلیہ تقسیم در تقسیم ہو کر اپنے جیسے مزید خلیے بنا سکتا ہے۔ کچھ جاندار ایسے بھی پائے جاتے ہیں جو صرف ایک خلیے پر مشتمل ہوتے ہیں۔ انہیں ہم یک خلوی جاندار بھی کہتے ہیں۔ اوپر دئیے گئے آرٹیکل میں جو کہ سائنس جریدے میں پبلش ہوا کوئی بہت زیادہ نیا کارنامہ نہیں کیا گیا۔ اس پیپر میں بتایا گیا کہ کہ تجربہ گاہ میں کچھ خلیوں سے ملتی جلتی ساختیں بنائی گئیں جن م...

سانڈے کا تیل میڈیکل سائنس کی نظر میں !

سانڈے کا تیل میڈیکل سائنس کی نظر میں ! جنسی و نفسیاتی بیماریاں اور جانوروں کا قتل عام ۔۔۔! (18+ تحریر) __________________ تحقیق و تحریر : حسن خلیل چیمہ ______________________________________________ نوٹ : ( یہ تحریر عوامی آگاہی اور معصوم جانوروں کے بے جا قتل عام کو روکنے کے لئے اور عوام تک جدید میڈیکل سائنس کی رخ سے درست معلومات پہنچانے کی ایک کوشش ہے سانڈے کے تیل کے بارے میں اپنی رائے اور تجربے کو ایک طرف رکھ کہ اس تحریر کا مکمل مطالعہ کرنے کے بعد ہی اختلاف کریں شکریہ ) (خواتین اس تحریر کو پڑھنے سے اجتناب کریں ) ہمیشہ سے یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ جہاں دنیا سائنس و ٹیکنالوجی میں ترقی کرتی جا رہی ہے وہی ہم پاکستانی آج بھی اسی زمانہ قدیم میں جی رہیں ہیں جس میں انسانی سائنسی انقلاب سے پہلے ہمارے اجداد نے زندگی  گزاری  آج بھی ہم اسی طریقہ کار پر چل رہیں ہیں جہاں بیمار ہونے پر  اندازے سے دوا دینے والا کوئی حکیم ہوتا تھا جو مختلف جڑی بوٹیوں کو ملا کر کوئی ایسی دوا دے دیتا تھا جو وقتی طور ریلیف فراہم کرتی تھی کیونکہ ان وقتوں میں لوگوں کی خوارک میں زیادہ ملاوٹ نہ تھ...

قرآن اور سرن لیبارٹری

سورة انبیاء کی آیت نمبر 30 اور سرن لیبارٹری ۔۔۔!!! ____________________ سورۃ الانبیاء آیت نمبر 30 میں ربِ کائنات فرماتا ہے کہ اَوَلَمۡ يَرَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَنَّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ كَانَتَا رَتۡقًا فَفَتَقۡنٰهُمَا‌ؕ وَجَعَلۡنَا مِنَ الۡمَآءِ كُلَّ شَىۡءٍ حَىٍّ‌ؕ اَفَلَا يُؤۡمِنُوۡنَ‏ ﴿۳۰﴾ کیا کافروں نے نہیں دیکھا کہ آسمان اور زمین دونوں ملے ہوئے تھے تو ہم نے جدا جدا کردیا۔ اور تمام جاندار چیزیں ہم نے پانی سے بنائیں۔ پھر یہ لوگ ایمان کیوں نہیں لاتے؟  ﴿۳۰﴾ معزز قارئین علماء کے نزدیک یہ آیت بگ بینگ سے متعلق ہے کہ ایک عظیم الشان دھماکہ ہوا جس سے اربوں میل دور تک دھواں پھیل گیا پھر اس دھوئیں میں سے  ٹھوس اجسام ستارے ،سیارے اور کومینٹس وغیرہ بننے کا عمل شروع ہوا ایک اور جگہ  ارشاد ہے کہ ثُمَّ اسۡتَوٰىۤ اِلَى السَّمَآءِ وَهِىَ دُخَانٌ فَقَالَ لَهَا وَلِلۡاَرۡضِ ائۡتِيَا طَوۡعًا اَوۡ كَرۡهًاؕ قَالَتَاۤ اَتَيۡنَا طَآٮِٕعِيۡنَ‏ ﴿۱۱﴾ پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا اور وہ دھواں تھا تو اس نے اس سے اور زمین سے فرمایا کہ دونوں آؤ (خواہ) خوشی سے خواہ ناخوشی سے۔ انہوں...